پاکستان کو چینی آبدوز ملنے سے طاقت کا توازن بگڑنے کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-20

پاکستان کو چینی آبدوز ملنے سے طاقت کا توازن بگڑنے کا اندیشہ

نئی دہلی
یو این آئی
پاکستان جلد ہی اپنے دوست ملک چین سے آٹھ آبدوزیں خریدنے والا ہے جس سے بحرہند کے علاقے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا اندیشہ ہے ۔ چین کے صدر زی زنگ پنگ کے کل سے شروع ہونے والے پاکستان کے دورہ کے دوران آبدوزوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے ۔ ہندوستان کے حریف سمجھے جانے والے پڑوسی کو یہ آبدوزیں ملنے سے بحر ہند کے علاقہ میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔ کیونکہ یہ علاقہ پہلے سے ہی چین اور ہندوستان کے درمیان بحری طاقت کی آزمائش کا مرکز بن چکا ہے ۔ چین کے ذریعہ پاکستان کے ہاتھوں آبدوزوں کی فروخت کے بعد اسے سمندر سے نیو کلیائی حملہ کرنے کی طاقت حاصل ہوسکتی ہے ۔ پاکستان کے روزنامہ ڈان نے ملک کی وزارت دفاع میں ایڈیشنل سکریٹری رئیر ایڈ مرل مختار خان کے حوالہ سے لکھا ہے کہ قومی سلامتی کونسل نے اصولی طور پر آٹھ چینی آبدوزوں کی خریداری کو منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے مئی میں چین کے مجوزہ دورہ سے پہلے چینی صدر کے پا کستان کے دورہ کو کافی اہمیت دی جارہی ہے ۔ اس طرح کی اطلاعات آرہی ہیں کہ اس دورہ کے دوران چین اپنی آن کٹیگری کی041ڈی ل الیکٹرونک آبدوز پاکستان کے ہاتھوں فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔ اس پر دس ارب ڈالر کی لاگت آئے گی ۔ پاکستان کے پاس ابھی آٹھ آبدوزیں ہیں جن میں سے پانچ اگستا اور تین ایم جی 10ہیں ۔ ہندوستان کے برہموس ایئر اسپیس کی سالانہ ورلڈ ڈیفنس اپڈیٹ2015کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ ملکر لڑاکا طیارہJFبنارہا ہے ۔ پاکستانی فضائیہ نے اس طرح کے پچاس لڑاکو طیاروں کا آرڈر دیا ہے۔ ان دونوں ملکوں نے مل کر ایک جنگی ٹینک بھی بنایا ہے جو ابھی پاکستان کے پاس ہے۔ چین نے پاکستان کی بحریہ کو تین ہیلی کاپٹر بھی دئیے ہیں اور اس طرح کا ایک ہیلی کاپٹر پاکستان میں بھی بنایاجارہا ہے ۔ چین اور پاکستان کے تعلقا ت تو پہلے ہی سے گہرے ہیں لیکن ہندوستان اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی نزدیکیوں کے پیش نظر روس کا رخ بھی بدل رہا ہے ۔ ضرورت کے وقت ہندوستان کے ساتھ کھڑا رہنے والا یہ ملک بھی پاکستان سے تعلقات بڑھا رہا ہے ۔ پاکستان اور روس کے بیچ بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کے تحت دونوں ملکوں خی فوجیں پہلی بار مشترکہ جنگی مشق کرنے جارہی ہے ۔ اسے سرد جنگ کے دوران حریف خیموں میں رہے فریقوں کے درمیان تعلقات کے بہتر ہونے کے اشارے کے طور پر دیکھاجارہا ہے ۔ روس اور پاکستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشق پر اتفاق رائے دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں ہوا تھا۔

China submarine sale to Pakistan ups nuclear clash risk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں