حیدرآباد جھیلوں اور تالابوں کی تفریحی مقامات میں تبدیلی - وزیر آبپاشی تلنگانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-01

حیدرآباد جھیلوں اور تالابوں کی تفریحی مقامات میں تبدیلی - وزیر آبپاشی تلنگانہ

وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا ہے کہ حسین ساگر کے ساتھ جی ایچ ایم سی حدود میں واقع169تالابوں اور جھیلوں کو خوبصورت بناتے ہوئے انہیں تفریحی مقامات میں تبدیل کیاجائے گا ، یہ کام مرحلہ واری طور پر کئے جائیں گے ۔ حکومت اس سلسلہ میں سنجیدہ ہے ۔ محکمہ آبپاشی کی راست نگرانی جی ایچ ایم سی، ایچ ایم ڈی اے اور محکمہ واٹر ورکس کے تعاون سے یہ پراجکٹ مکمل کیاجائے گا ۔ الوال میں آج چنا رائنو چیرو کی صفائی کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے یہ بات بتائی ۔ اس جھیل کی صفائی کے لئے حصہ لیتے ہوئے انہوں نے یہ بات بتائی ۔ اس جھیل کی صفائی کے لئے جی ایچ ایم سی کی جانب سے امریکہ سے منگائی گئی مشین کا بھی پہلا تجربہ کیا گیا ۔ گھاس اور دوسرے جھاڑوں کو کاٹنے والی یہ مشین دوسرے ممالک میں جھیلوں اور تالابوں کی صفائی میں کافی کار آمد ثابت ہورہی ہے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی، ملکا جگری کے رکن اسمبلی چنتا کنا کاریڈی، جی ایچ ایم سی کمشنر و اسپیشل آفیسر سومیش کمار اور دوسرے موجود تھے ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ پوری دنیا میں شہر حیدرآباد کو ایک منفرد مقام اس لئے بھی حاصل ہے کہ شہر میں بہت زیادہ جھیل اور تالاب ہیں۔ حکومت ان کی تزئین نو اور تحفظ کرتے ہوئے شہر ی خوبصورت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ شہر حیدرآباد کو ایک عالمی معیار کا شہر بنانے کے لئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، ویژن حیدرآباد کے تحت اقدامات کررہے ہیں ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ شہر کے جھیل اور تالابوں کو مرحلہ واری طور پر خوبصورت بنایاائے گا اور آئندہ پانچ سال میں حیدرآباد کی نئی صورت گری کی جائے گی۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے بتایا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے ساتھ ہی حکومت نے حیدرآباد اور پوری ریاست میں جو جھیل، تالاب ہیں ان کے تحفظ کافیصلہ کیا ۔ حیدرآباد میں جھیل اور تالابوں کو خوبصورت بنانے اور انہیں تفریحی مقامات میں تبدیل کرنے سے سیاست کو فروغ حاصل ہوگا ۔ جی ایچ ایم سی اسپیشل آفیسر اور کمشنر سومیش کمار نے بتایا کہ شہر میں جھیل اور تالابوں کو خوبصورت بنانے اور ان کے تحفظ کے لئے سال2015-16کے بجٹ میں100کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ کے طور پر شہر کے36تالابوں اور جھیلوں کو خوبصورت بنایاجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیرکی ڈل جھیل اور گنگا ندی میں امریکہ کی اس مشین ویڈہارویسٹر کا استعمال کیا گیا تھا اس کے بعد حیدرآباد میں یہ مشین استعمال کی جارہی ہے۔ الوال کے رکن اسمبلی کنکا ریڈی نے ان کے حلقہ کی جھیل سے صفائی کے کاموں کے آغاز پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس جھیل کی صفائی سے مقامی افرا دکو بہت فائدہ ہوگا ۔ اس موقع پر انجینئرنگ انچیف جی ایچ ایم سی دھن سنگھ ، چیف انجینئر سریش کمار نارتھ زون زونل کمشنر اور دوسرے موجود تھے ۔

TS Govt will develop city lakes: Harish Rao

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں