بدامنی پھیلانے والی جماعتوں کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کیا جائے - سعودی علماء - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-10

بدامنی پھیلانے والی جماعتوں کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کیا جائے - سعودی علماء

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
مسلم علمای نے مطالبہ کیا ہے کہ بد امنی پھیلانے والی شدت پسند جماعتوں اور تنظیموں کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کیاجائے ۔ مسلم اور عرب معاشروں کے امن و استحکام کو تہہ وبالا کرنے والے گروپوں کی بابت واضح دینی موقف اپنایاجائے ۔ یہ سفارشات نایف یونیورسٹی برائے علوم سلامتی کے زیر اہتمام3روزہ کانفرنس کے شرکاء کے اختتامی اجلاس کے موقع پر جاری کیں۔ کانفرنس کا عنوان تھا" دہشتگردی اور انتہا پسندی سے بچاؤ میں علما کا کردار ' ' علما نے اس امر پر زور دیا کہ یونیورسٹیوں اور تربیتی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے ساتھ مسلسل مکاملے اور رابطے کے ذرائع پید اکئے جائیں۔ علما ان سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے موضوعات پر کھل کر بات کریں۔ میانہ روای اور اعتدال پسندی کے اصول رائج کرنے کے لئے خصوصی دینی ادارے اور ابلاغی ادارے مل جل کر کام کریں ۔ اخبارات اور رسائل ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں اور صفحات میں اس قسم کی سر گرمیوں کو جگہ دی جائے ۔ شدت پسندی ، تکفیر ، انتہا پسندیاور دہشت گردی کے علمبرداروں کے شکوک و شبہات کا جواب دینے کے لئے عظیم الشان انسائیکلو پیڈیا مرتب کیاجائے ۔ کانفرنس میں داخلہ ، اطلاعات اور اوقاف و مذہبی امور کی وزارتوں ، سیکوریٹی فورسز اداروں اور عرب ممالک میں سیکوریٹی کے کالجوں ، انسداد دہشت گردی کے علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں ، تعلیمی اداروں ، جامعات، ابلاغی اداروں، سیٹلائٹ چینلز ، عرب ممالک کے نشریاتی اداروں ، خبارات و رسائل کے نمائندے650شریک ہوئے ۔ شرکا نے اس امر پر زور دیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطرات سے امت کو آگاہ کرنے اور نوجوانوں کو اس سے خبردار کرنے کے سلسلے میں علما کا کردار بیحد اہم ہے ۔ تمام علمی و تربیتی و سلامتی و ابلاغی اداروں کو اس حوالے سے علما سے بھرپو ر تعاون کرنا چاہئے ۔ کانفرنس میں اسلام آباد انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد الدریوش بھی شریک تھے ۔

Strong stance must be taken against terrorist groups, Saudi Clerics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں