لکھوی کو رہا کرنے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت - ہندوستان کا شدید ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-10

لکھوی کو رہا کرنے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت - ہندوستان کا شدید ردعمل

اسلام آباد
پی ٹی آئی
لاہور ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ سازش کیس کے اصل ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کے احکامات کومعطل کرتے ہوئے انہیں10,10لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس پر ہندوستان نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ لکھوی جیسے دہشت گرد جیلسے باہر نہ آنے پائیں ۔ لاہور ہائی کورٹ نے دو روز قبل ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران حکومت پاکستان سے نظر بندی سے متعلق حساس معلومات اور تمام ریکارڈ طلب کیا تھا۔ عدالت کے روبرو پنجاب حکومت کی جانب سے سر بمہر حساس معلومات اور ریکارڈ پیش کیا گیا۔ اس ریکارڈ کو عدالت نے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ممبئی حملہ سازش کیس کے مرکزی ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران ذکی الرحمن لکھوی کے وکیل نے کہا کہ حکومت کسی شہری کی مسلسل چوتھی بار نظر بندی کا حکم نہیں دے سکتی۔ اس لئے حکومت نے چوتھی بار ان کے موکل ذکی الرحمن لکھوی کو نظر بند کر کے نہ صرف عدالتی احکامات بلکہ قانون کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دے۔ اس دوران وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے کہا کہ اس مسئلہ پر ماضی میں ہماری تشویش سے پاکستان کی حکومت کو واقف کرایا گیا تھا اور اس کا اعادہکیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر قانونی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جس سے ہندوستان اور دنیا کی سلامتی کو خطرہ ہے ۔اس سے ان تیقنات کی منافی ہوتی ہے جو ہمیں سرحد پار دہشت گردی کے بارے میں متعدد مرتبہ دئیے گئے ہیں ۔ وزارت داخلہ نے بھی کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن واقعہ ہے ۔ وزارت نے اسلام آباد سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ لکھوی جیل سے باہر نہ آئے ۔ اس دوران خصوصی وکیل استغاثہ اجول نکم نے کہا کہ لکھوی کی رہائی سے یہ پاکستان کی دکھاوے کی یہ کوشش بے نقاب ہوگئیں کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے سنجیدہ ہیں۔ اس دوران بی جے پی نے لکھوی کی رہائی کو بدبختانہ قرار دیا اور کہا کہ پڑوسی ملک کو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔ اور دہشت گردی کے تعلق سے دوہرے معیارات اختیار نہیں کرنے چاہئے ۔ پارٹی نے کہا کہ لکھوی ایک دہشت گرد ہے اور پاکستان کو چاہئے کہ وہ اس سے اسی طرح نمٹے ۔ یہ معاملہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کی سنجیدگی کا امتحان ہے۔ بی جے پی قومی سکریٹری شریکانت شرما نے یہ بات بتائی ۔ اس دوران کانگریس لیڈر منیش تیواری نے لکھوی کی رہائی پر این ڈی اے پر تنقید کرتے ہوئے الزا م لگایا کہ ایسا اس لئے ہوا کہ کیوں کہ مرکز نے دہشت گرد ی کے مسئلہ پر پاکستان کو مبہم پیامات روانہ کئے ۔ اس مسئلہ کو کشمیری علیحدگی پسند مسرت عالم کی رہائی سے جوڑتے ہوئے تیواری نے کہا کہ اگر لکھوی آزاد ہورہا ہے تو ایسا اس وجہ سے ہوا ہے کہ حکومت چاہتی تھی کہ وہ باہر نکلے ۔ بی جے پی حکومت نے ہی تساہل کا مظاہرہ کیا ۔ مسرت عالم جیسوں کو رہا کرتے ہوئے آپ سرحد کے اس پار کیا پیام دے رہے ہیں ۔

Lahore high court orders Lakhvi's release, India fumes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں