ستیم اسکام - راما لنگا راجو اور ساتھی قصوروار قرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-10

ستیم اسکام - راما لنگا راجو اور ساتھی قصوروار قرار

حیدرآباد
پی ٹی آئی
ستیم اسکام کے سرغنہ بی راما لنگا راجو اور انکے بھائی بی راما راجو کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے7سال کی سزائے قیدبامشقت سناتے ہوئے5۔5کروڑ روپے کا جرمانہ عائدکیا۔6سال قبل7ہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے خصوصی عدالت نے راما لنگا راجوکو خاطی قرار دیا ۔ واضح ہوکہ اسکام کے منظر عام پر آتے ہی کارپوریٹ دنیا دہل کر رہ گئی تھی۔ خصوصی جج بی ویایل این چکرورتی نے دونوں بھائیوں کے علاوہ دیگر ملزمین بشمول کمپنیکے سابق چیف فینانشیل آفیسر وڈ لامنی سرینواس، کمپنیکی آڈیٹنگ فرم پرائس واٹرہاؤس کو پرس کے سابق آڈیٹرسٹی سرینواس اور ایک گوپال کرشنن کو بھی7سال کی سزائے قید بامشقت سناتے ہوئے25لاکھ روپے تک کے جرمانے عائدکیے ۔ مقدمہ کے تمام 10ملزمین کو مجرمانہ سازش اور دھوکہ دہی کا مرتکب قرار دیاگیا ہے ۔ ایک زمانہ میں آئی ٹی انڈسٹری کے پوسٹر بوائے سمجھے جانے والے راما لنگا راجو اور سابق ملامین جی راما کرشناکوتعزیرات ہند کی دفعہ201کے تحت بھی خاکی قراردیا گیا ہے ۔ یہ دفعہ ثبوتوں کو مٹانے سے متعلق ہے ۔ سی بی آئی نے مقدمہ کی تفصیلی تحقیقات انجام دی تھیں۔ رامالنگا راجو کے ایک اور بھائی بی سوریانارائنا راجو اور سابق انٹر نل چیف آڈیٹر ویایس پربھاکر گپتا کے علاوہ دیگر تمام ملازمین کو تعزیرات ہند کی دفعات 471,468,467اور477Aکے تحت خاطی قراردیا گیا ہے ۔یہ تمام دفعات جعلسازی ، بہی کھاتوں میں الٹ پھیرا اور دیگر جرائم سے متعلق ہیں۔ سی بی آئی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد زون وی چندر شیکھر نے یہ بات بتائی ۔ راما لنگا راجو اور ان کی ٹیم نے جو دھوکہ دہی سے کمپنی کے شیئر ہولڈرس کو14ہزار کروڑ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ راما لنگا راجو اور ان کے ساتھیوں کو1900کروڑ روپے کے ناجائز فائدے حاصل ہوئے ۔ راما لنگا راجو اور ان کے بھائی ستیم کے منیجنگ ڈائرکٹر بی راما راجو کو تعزیرات ہند کی دفعات409کے تحت بھی خاطی قرار دیاگیا ہے ۔یہ دفعہ اعتماد شکنی سے متعلق ہے ۔ آج عدالت میں تمام10ملزمین حاضر تھے جب کہ میڈیا کو کمرہ عدالت میں رسائی کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ جج فیصلہ سنا رہے تھے۔ جج نے اپنا فیصلہ سناتے ہی سی بی آئی کو حکم دیاکہ تمام مجرمین کو فوری اپنی تحویل میں لے لیاجائے ۔ واضح ہو کہ7جنوری2009کو ستیم اسکام روشنی میں آیا تھا جب کہ کمپنی کے بانی اور اس وقت کے صدر نشین راما لنگا راجو نے مبینہ طور پر اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے کمپنی کے بہی کھاتوں میں الٹ پھیر کرتے ہوئے کئی سال تک کمپنی کو صرف کاغذ پر منافع میں دکھایا۔ صرف دو دن بعد پولیس نے راما لنگا راجو کو ان کے بھائی راما راجو اور دیگر ملزمین کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ مقدمہ کی سماعت کی دوران جو6برس تک جاری رہی،3ہزار دستاویزات کی جانچ کی گئی اور226گواہوں پر جرح انجام دی گئی ۔ سرغنہ راما را لنگا راجو کے علاوہ دیگر مجرمین میں بھی راما راجو، کمپنی کے سابق چیف فینانشیل آفیسر وڈلا منی سرینواس، کمپنی کی آڈیٹنگ فرم پرائس واٹر ہاؤس کو پرس کے سابق آڈیٹرس ایس گوپال کرشنن اور ٹی سرینواس ، راما لنگا راجو کے بھائی سوریہ نارائنا راجو، کمپنی کے سابق ملازمین جی راما کرشنا ، ڈی وینکٹ پتی راجو اور سی ایچ سری سلیم اور ستیم کے سابق انٹر نل چیف آڈیٹروی ایس پربھاکر گپتا شامل ہیں۔ اپریل2009میں مہندرا اینڈ مہندرا کی ملکیت آئی ٹی کمپنی ٹیک مہندرانے ستیم کو خرید لیا تھا۔

Satyam Scam: Court finds Ramalinga Raju guilty, sentence tomorrow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں