ثانیہ مرزا نے تاریخ بنائی - ڈبلز میں عالمی نمبر ایک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-13

ثانیہ مرزا نے تاریخ بنائی - ڈبلز میں عالمی نمبر ایک

چارلسٹن (امریکہ)
پی ٹی آئی
ثانیہ مرزا نے آج تاریخ بنائی ہے اور ڈبلز میں عالمی نمبر ایک رینک حاصل کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون ٹینس کھلاڑی بن گئی ہیں ۔ انہوں نے اپنی پارٹنر مارٹینا ہینگس کے ساتھ ڈبلیو ٹی اے فیملی سرکل کپ میں شاندار طریقہ سے ٹائٹل جیتتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا ۔ ٹاپ سیڈہند۔ سوئس جوڑی نے731,000ڈالر کے کلیک آؤٹ ٹورنمنٹ کے یکطرفہ فائنل مقابلہ میں کیسے ڈلیکا اور ڈریجا جوراک کو صرف57منٹ میں6-0,6-4سے ہرادیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ثانیہ کو470پوائنٹس حاصل ہوئے جس کے ساتھ ہی ان کے پوائنٹس کی تعداد7965ہوگئی ، اور انہوں نے اٹلی کی سارا ایرانی(7640) اور رابرٹاونسی(7640) کو پیچھے چھوڑ دیا اور رینکنگ ٹیبل میں سب سے اوپر آگئیں ۔ آفشیل رینکنگ چارٹ پیر کو جاری کیاجائے گا ۔ ثانیہ سے پہلے صرف لینڈرس پیس اور مہیش بھوپتی نے ٹاپ رینک حاصل کیا تھا جب وہ90کی دہائی کے آخر میں مردوں کے ڈبلز سرکٹ میں چھائے ہوئے تھے ۔ ثانیہ گرانڈ سلام ٹورنمنٹ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں۔ مارٹینا ہنگس کے ساتھ ثانیہ کا یہ مسلسل تیسرا ٹائٹل ہیں ۔ مارچ میں جوڑی بنانے کے بعد سے انہیں ایک میاچ میں بھی شکست نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے انڈین ویلز میں ٹروفی جیتی جو جوڑی کی حیثیت سے ان کا پہلا ٹورنمنٹ تھا۔ اس کے بعد انہوں نے میامی میں کامیابی حاصل کی ۔

Sania Mirza Becomes World No.1 in Doubles Tennis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں