گجرات میں بلدیاتی انتخابات ووٹنگ کو لازمی قرار دینے حکومت کی کوششیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-13

گجرات میں بلدیاتی انتخابات ووٹنگ کو لازمی قرار دینے حکومت کی کوششیں

گاندھی نگر
آئی این ایس انڈیا
گجرات کے لوگوں کو اکتوبر میں ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات میں لازمی ووٹنگ کرنا ہوگا، نہیں تو ان پر تادیبی کارروائی ہوسکتی ہے ۔ ریاستی حکومت ان انتخابات سے پہلے ہی اس متنازع دفعہ کے لئے قانون بناسکتی ہے ۔ لازمی ووٹنگ کے واسطے قوانین بنانے کے لئے گجرات حکومت کی طرف سے قائم کمیٹی نے آنا فانا میں لوگوں سے آراء مانگی ہے ۔ ریاست کے سابق الیکشن کمشنر ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر کے سی کپور کی قیادت والی اس کمیٹٰ نے ایک عوامی نوٹس میں لوگوں سے دس دن میں یہ تجویز مانگی کہ ووٹنگ نہیں کرنے والوں کے خلاف کیا تادیبی قدم اٹھایاجائے۔ کمیٹی نے لوگوں سے جلد مشورہ دینے کو کہا ہے ۔ کمیٹی کے رکن سکریٹری کی جانب سے جاری اور9اپریل کو سرکاری ویب سائٹ پر ڈالی گئی سرکاری اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں نگر پالیکا ؤں، میونسپل کارپوریشن، ضلع پنچایتوں اور تعلقہ پنچایتوں میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر لوگوں سے18اپریل تک اپنے رائے دینے کی درخواست کی جاتی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں