راہول کی واپسی پر بی جے پی کا کانگریس پر طنز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-17

راہول کی واپسی پر بی جے پی کا کانگریس پر طنز

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بی جے پی نے آج طنز کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی واپسی کا خیر مقدم کیا اور ان سے کہا کہ وہ لوگوں کو یہ بتائیں کہ وہ سیاست میں برقرار رہنا چاہتے ہیں یا نہیں اور اپوزیشن پارٹی میں قیادت کے بحران پر بھی طعنہ دیا ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ وہ تمام غلط وجوہات کے سبب خبروں میں رہے ہیں، بی جے پی ترجمان سمبت پترا نے راہول کی واپسی پر کانگریس کو مبارکباد دی اور کہا کہ نائب صدر اور ان کی پارٹی دونوں ہی اپنے مستقبل کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راہول الجھن کا شکار ہیں۔وہ یہ نہیں جانتے کہ وہ زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ سیاست میں برقرار رہنا چاہتے ہیں یا نہیں ، انہیں عوام کو یہ بتانا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس اس لئے الجھن کا شکار ہے کیون کہ وہ یہ نہیں جانتی کہ راہول کے ساتھ کیا کرنا ہے ۔ انہیں ترقی دینا چاہئے یا حاشیہ پر رکھ دینا چاہئے ۔ سمبت پترا نے پارٹی میں اختلافات کاحوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک بے سمت جہاز بن چکی ہے اور قیادت کے بحران سے دوچار ہے ۔ سینئر کانگریس قائدین ، پارٹی میں قیادت کے مسئلہ پر اختلافات کا شکار ہیں اور کئی قائدین چاہتے ہیں کہ سونیا گاندھی بحیثیت صدربرقرار رہیں ۔ ہندوستانی سیاست میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کا ایک اہم رکن اتنے طویل عرصہ تک لا پتہ رہا ہو کہ اب اس کی واپسی ایک خبر بن گئی ہے ۔ مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر مختاس عباس نقوی نے کہا کہ کانگریس کے لئے یہ بات باعث تشویش ہے کہ راہول گاندھی کی غیر موجودگی اور موجودگیایک خبر بنتی جارہی ہے ۔

Rahul return BJP taunt congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں