کانگریس کسان دوست اراضی ایکٹ میں تبدیلی کی اجازت نہیں دے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-17

کانگریس کسان دوست اراضی ایکٹ میں تبدیلی کی اجازت نہیں دے گی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لوک سبھا کے کانگریس ڈپٹی قائدامریندر سنگھ نے آج کہا کہ کسان دوست تحویل اراضی بل میں تبدیلی کرنے بی جے پی حکومت کے منصوبہ کو کانگریس پارٹی بالکل اجازت نہیں دے گی ۔ پنجاب کے سابق ممبران پارلیمنٹ اور جاٹ مہا سبھا کے عہدیداران اور پارٹی کے رہنمائوں کے ایک اجلاس میں سنگھ نے کہا کہ دہلی میں19اپریل کو منعقدہ کسان ریالی میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کو یقینی بنایاجائے ۔ پنجاب کے سابق ممبران پارلیمنٹ اور دیگر عہدیداروں نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب کے علاقہ سے عوام زیادہ تعداد میں شرکت کریں گے ۔ سنگھ نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کسان دوست ایکٹ کو کمزور بنانے کی کوشش ہی نہیں کررہی ہے بلکہ وہ فوڈ کارپوریشن انڈیا سے گندم اور دھان کی 50فیصد حصولی کم کرنے کی کوشش کرہی ہے ۔ پنجاب کے سابق چیف منسٹر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی یہ شروعات ہے پتہ نہیں اس کا انجام کیا ہونے والا ہے ۔ انہوں نے موجودہ پنجاب کے چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے طرز عمل پر خاموشی کا مظاہرہ اور تائید کررہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں