ہمالیہ کے مقدس مقام کیدارناتھ کی یاترا کے لیے راہل گاندھی روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-24

ہمالیہ کے مقدس مقام کیدارناتھ کی یاترا کے لیے راہل گاندھی روانہ

دھرا دون
یو این آئی
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج ہمالیہ کے مقدس مقام کیدار ناتھ کی یاترا کا آغاز کا ۔ راہل گاندھی کی اس یاترا کو محفوظ اترا کھنڈ ، کا پیغام دنیا کے سامنے رکھنے کے لئے وزیر اعلیٰ ہریش راوت کی مہم کی بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ کسی نامعلوم مقام پر طویل چھٹی گزارنے کے بعد حال ہی میں واپس لوٹنے والے مسٹر راہل گاندھی آج ہی اس یاترا کے لئے روانہ ہوئے ہیں وہ سڑک سے لنچولی تک جائیں گے جہاں وہ آج رات قیام کریں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج یہاں جولی گرانٹ ایئر پورٹ میں ان کی آمد پر وزیر اعلیٰ اور دیگر اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پاور پوائنٹ پروگرام کے ذریعہ کیدر ناتھ اور دیگر اہم مقامات میں کئے جانے والے تعمیر نو کے کاموں کا سر سری خاکہ پیش کیا گیا ، نیز کیدار پوری کی شایان شان تعمیر کے لئے مستقبل کے پروجیکٹوں کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا ۔ اس کے فوراً بعد راہل گاندھی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کانگریس کی ریاستی انچارج امبیکا سونی ، پارٹی کے ریاستی صدر کشور اپادھیائے اور دیگرسینئر لیڈروں کے ہمراہ گوری کنڈ کے لئے روانہ ہوگئے ۔ راہل لنچولی سے کیدار ناتھ تک پاپیادہ سفر کریں گے ، جہاں اکھند جیوتی ، کا پہلی بار مشاہدہ کریں گے ۔ وہ24اپریل کی صبح ہی کیدار ناتھ میں عقیدتمندوں کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے ، جہاں2013کے تباہ کن سیلاب کے بعد بڑے پیمانے پر تعمیر نو کا کام چل رہا ہے ۔

Rahul Gandhi embarks on Kedarnath yatra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں