یو این آئی
اقلیتی امور کے وزیر مملکت مسٹر مختار عباس نقوی نے لوک سبھا میں بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت نے2012-13سے اقلیتی خواتین میں قیادت کے فروغ سے متعلق نئی روشنی نامی ایک اسکیم نافذ کرنا شروع کیا ہے ۔ اسکیم کا مقصد اقلیتی خواتین میں اعتماد پیدا کرنا اور انہیں خود مختار بنانا ہے اور اس کے لئے تمام سطحوں پر سرکاری نظاموں، بینکوں اور دیگر اداروں سے رابطے اوربات چیت کے لئے انہیں معلومات اور تکنیک فراہم کی جاتی ہے۔2012-13سے اس اسکیم کا نفاذ غیر سرکاری تنظیموں کی معرفت کیاجارہا ہے ۔ مدھیہ پردیش اور اتر پردیش جیسی ریاستوں سمیت فزیکل اور مالیاتی حصولیابیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔2012-13کے مالی سال میں زیر تربیت خواتین کی فزیکل تعداد کا ہدف40,000حصولیابی36,950ہے ۔ بجٹ تخمینہ15,00کروڑ روپے ، نظر ثانی شدہ تخمینہ12.80کروڑ ہے۔10.45کروڑ فنڈ جاری کیے گئے ہیں۔2013-14کے مالی سال میں زیر تربیت خواتین کی فزیل تعداد کا ہدف40,000حصولیابی60,875ہے۔ بجٹ تخمینہ15.00کروڑ روپے، نظر ثانی شدہ تخمینہ14.74کروڑ روپئے ہے ۔ اس کے لئے11.96کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے ۔2014-15کے مالی سال میں زیر تربیت خواتین کی فزیکل تعداد کا ہدف40,000حصولیابی 68,675ہے۔ بجٹ تخمینہ14.00کروڑ روپئے ، نظر ثانی شدہ تخمینہ14,00کروڑ روپئے ہے۔13.99کروڑ فنڈ جاری کیا گیا ہے ۔ موجودہ رہنماخطوط کے مطابق اسکیم کا نفاذ گائوں سطح پر گرام پنچایت کے ساتھ اور ضلع سطح پر مقامی شہری اداروں کے ساتھ مل کر کیا جاتا ہے ۔
'Nai Roshni' scheme for minority women
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں