کسانوں کی زندگیاں بچانے کے لئے وزیراعظم مودی کا اہم قدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-24

کسانوں کی زندگیاں بچانے کے لئے وزیراعظم مودی کا اہم قدم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کی خود کشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ اپنی حکومت سمیت مشرق کی حکومتوں کی طرف سے اس کے بارے میں ہوئی غلطیوں پر غور کرنے اور سب کے مشورہ سے مسئلہ کی تشخیص نکالنے کے لئے تیار ہیں جس سے ہمارے کسان جان نہ دیں۔ قومی دارالحکومت میں کل عام آدمی پارٹی کی ریلی کے دوران ایک کسان کے ذریعہ خود کشی کئے جانے کے واقعہ پر لوک سبھا میں ہوئی بحث کا وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی طر ف سے جواب دئے جانے کے درمیان وزی راعظم نے مداخلت کرتے ہوئے کہا ، کئی برسوں سے کسانوں کی خود کشی پورے ملک کے لئے باعث تشویش ہے۔ کل کے واقعہ سے پورے ملک میں درد ہے اور اس کا اظہار آج ایوان میں بھی ہوا ۔ میں بھی اس درد میں شریک ہوں ۔ کسانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا ہے ۔ مودی نے کہا ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ ہم کہاں غلط ہیں، کون سے غلط راستے پر چل پڑے ۔ پہلے کیا غلطیاں رہیں اور گزشتہ10ماہ میں کیا غلطیاں ہوئی۔ ہمیں کسانوں کے مسئلہ کا حل تلاش کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم سب کا عہد ہونا چاہئے کہ ہم مل کر مسئلے کو حل کیسے کریں ۔ مسئلہ بہت پرانا، گہرا اور وسیع ہے اور اسے اسی طور پر لین اہوگا ۔ جو بھی اچھے تجاویز آئیں گی ، حکومت اسے لینے کو تیار ہے ۔ کسان کی زندگی اور انسانی زندگی سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے ۔ تمام جماعتوں کے ارکان سے اس مسئلہ کے تشخیص کے بارے میں مشورہ طلب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشورہ دیجئے ، کسانوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ۔ اب اپنے کسانوں کو نہ مرنے دیں، اتنی ہی درخواست کرتا ہوں ۔ اس سے پہلے اپوزیشن ارکان نے ایوان میں اس موضوع کو زور دار طریقے سے اٹھایا جس سے وقفہ صفر کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی ۔ ارکان کی طرف سے اپنی بات رکھے جانے کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی طرف سے اس کا جواب دیے جانے کے وقت وزیر اعظم ایوان میں آئے اور سنگھ کے بیان کے بعد انہوں نے کہا ، ایوان کے درد سے جڑتے ہوئے یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ درد بہت پرانا اور گہرا ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم غلط کہاں رہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں