پی ٹی آئی
حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کسانوں کو زائد معاوضہ ادا کرنے کا وعدہ کیا ۔ پردھان منتری مدرا یوجنا کو جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینکوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ کسانوں کے قرضہ جات کو دوبارہ وضع کرے۔ مودی نے انشورنس کمپنیوں کو بھی ہدایت دی کہ مصائب کا شکار کسانوں کے بیمہ دعوؤں کو تیزی سے نمٹائے ۔ وزی راعظم نے کہا کہ حکومت نے متاثرہ کسانوں کے معاوضہ کو موجودہ قواعد 50 فیصد نقصان کو کم کرتے ہوئے33 فیصد کرنے اور انہیں امداد کی فراہمی میں قواعد کو سہل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کسانوں کو آزادانہ امداد کی فراہمی کا فیصلہ کا بینی وزرا کے ساتھ نظر ثانی اجلاس منعقد کرنے کے بعد کیا ہے ۔ ان وزرا نے مطالبہ کیا تھا کہ ملک کے شمالی اور وسطی علاقہ میں حالیہ دنوں بارش اور ژالہ بارش سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کیاجائے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے دوسرا اہم فیصلہ یہ کیا ہے کہ کسانوں کی مدد کی خاطر متعین مقدار معاوضہ کو5۔1گنا سے کم ہوتو زیادہ کردیا گیا ہے ۔ اگر کسی کسان کو معاوضہ پہ لے 100روپے ملتا تھا تو اسے بڑھاکر150 روپے کردیا گیا ہے۔ یعنی کسانوں کے معاوضہ میں 50 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اگر اس کو ایک لاکھ روپے بطور معاوضہ دیاجاتا ہے تو اب اسے دیڑھ لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔ مودی نے کہا کہ گزشتہ سال کم بارش اور اس سال غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کے باعث متاثرہ کسانوں کو زائد معاوضہ دیاجارہا ہے ۔ مودی نے کہا کہ اس سے مالیہ پر بھاری بوجھ عائد ہوگا ، تاہم مصائب کا شکار کسانوں کی مدد کرنا اہم ہے ۔ ہم ہندوستان کے کسانوں سے متعلق فکر مند ہیں جو کم بارش اور غیر موسمی بارش کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔ یو این آئی کے بموجب وزیر اعظم نے مائکرو یونٹس ڈیولپمنٹ اینڈ ریفائننس ایجنسی لمٹیڈ(کرنسی بینک) کے ساتھ وزیر اعظم مدرا یوجنا کی شروعات کے موقع پر یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے مانسون میں کم بارش کی وجہ سے کسان پریسان رہے اور اب بے موسم بارش اور ژالہ باری نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ میں اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریاستوں کے دورہ پر گئے وزرا کی رپورٹ کے جائزہ کے بعد کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت معاوضہ کی رقم کو بڑھا150 فیصد کردیا گیا ہے ۔ جب کہ اس سے قبل اس میں دو سے چار فیصد ہی اضافہ کیاجاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فکر کرنا حکومت اور سماج کی ذمہ داری ہے ، لیکن موجودہ معیارات سے کسانوں کو مناسب مدد نہیں ملے گی ۔ جس کے پیش نظر اب 33 فیصد فصل کا نقصان ہونے پر ہی کسانوں کو معاوضہ دیئے جانے کا بندوبست کیا گیا ہے جو پہلے پچاس فیصد تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی معاوضہ کی رقم 50 فیصد کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیار فصل کا برباد ہونا نوٹوں کے بنڈل کے جل جانے جیسا ہے ۔ کسانوں کی مدد کرنے کے مقصد سے انشورنس کمپنیوں کو کسانوں کو ترجیحی بنیاد پر ادائیگی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ بینکوں کو کسان قرض کو پھر سے منظم کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ اسی دوران ریزروبینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج کہا کہ اس نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کے بینک قرضوں کو دوبارہ وضع کرے ۔ گورنر آر بی آئی رگھو رام راجن نے میڈیا سے کہا کہ انہوں نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ ملک کے شمالی و وسطی علاقوں میں حالیہ بارش اور ژالہ باری سے تباہ کسانوں کے قرضوں پر دوبارہ وضع کریں کیونکہ یہ کسان آفات سماوی سے کسان متاثرہ ہوئے ہیں۔
PM announces relief for rain-hit farmers, increases compensation by 50%
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں