مصارف صحت میں بھاری اضافہ کی ضرورت - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-05

مصارف صحت میں بھاری اضافہ کی ضرورت - صدر جمہوریہ

یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان ، صحت کی دیکھ بھال پربہت کم رقم خرچ کرتا ہے، صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ ہر شخص کی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے مصارف میں بھاری اضافہ کی ضرورت ہے ۔ صدر جمہوریہ نے یہاں کا رڈیا لوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کی نیشنل انٹر نیشنل کونسل کے وسط مدتی اجلاس برائے2015کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال پر بتہ کم رقم خرچ کی جاتی ہے ۔ ہم اس معاملہ میں برکس کے ساتھی ممالک سے بھی پیچھے ہیں ۔ ہر شخص پر خرچ ہونے والی رقم کی اصطلاحوں میں دیکھا جائے تو ہندوستان میں صھت کی دیکھ بھال پر حکومت کے فی کس مصارف44امریکی ڈالر ہیں ۔ جب کہ روس میں809برازیل میں474اور چین میں236ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں ۔ ہم آبادی کا1/6حصہ ہیں اور ہر شہری کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے مصارف صحت میں بھاری اضافہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہ آفاقی طور پر قابل رسانی ، قابل برداشت شرحوں کا حامل اور موثر ہیلتھ کیئر سسٹم ہندوستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہے ۔ ایسے نظام کی تعمیر کے لئے ہمیں جامع ہیلتھ انفراسٹرکچر ، تربیت یافتہ اور فعال افراد ، ادویہ اور آلات تک بہتر رسائی کی ضرورت ہے ۔ ہندوستان میں10ہزار افرادکی آبادی کے لئے ہاسپٹل میں صرف7بستر دستیاب ہیں ۔ جب کہ برازیل میں23، چین میں38اور روس میں97بستر دستیاب ہوتے ہیں ۔ ہیلتھ کیئر پروفیشنلس کے معاملہ میں ہم ایک بار پھر برکس ممالک سے پیچھے ہیں ۔ ہندوستان میں ہر دس ہزار افراد کے لئے سات معالج دستیاب ہیں، جب کہ برازیل میں19، چین میں15اور روس میں43معالج دستیاب ہوتے ہیں ۔ نیشنل ہیلتھ مشن جیسی اسکیمات سے ہندوستان میں خدمات کی فراہمی اور صحت خدمات میں بہتری آئی ہے۔ اس کے باوجودہندوستان رسائی کے فقدان اور معیار کی کمی سے دوچار ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایسا ہیلتھ انشورنس میکانزم درکارہے جو ان تمام امور کا احاطہ کرسکے ۔ ایک اندازہ کے مطابق مارچ2014ء کے اختتام پر ہندوستان میں تقریبا216ملین افراد یا آبادی کا17فیصد حصہ مختلف ہیلتھ انشورنس اسکیمات کا حامل ہے ، ایسے افراد کو صحت کی علامتی کے جال کے تحت لانے کے لئے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جس کا احاطہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس کی حامل آبادی ، صحت آبادی ہوگی ۔ جو حصول تعلیم اور ملازمت کے موقع تک رسائی کے لئے عظیم تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔ عوام کی اچھی صحت اور تندرستی ہمارے ملک کی ترقی کی حقیقی کاز ہوگی۔

Significant rise in health expenditure urgently required: President Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں