گجرات کے ہندو اکثریتی محلہ کا مسلمان اپنی جائیداد فروخت کرنے پر مجبور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-09

گجرات کے ہندو اکثریتی محلہ کا مسلمان اپنی جائیداد فروخت کرنے پر مجبور

صدر وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) بھائو نگر سٹی یونٹ نے کہا ہے کہ ایک مسلمان نے(یہاں) ایک مکان خریدا تھا لیکن ایک سمجھوتے طے کرایا گیا اور اس جائیداد کو 3 ماہ قبل ایک ہندو کو بیچ دیا گیا۔ مسلم مالک مکان کو گزشتہ ایک سال سے مقامی مکینوں کی مخالفت کا سامنا تھا جب کہ ان مکینوں کی تائید وی ایچ پی کررہی تھی ۔ اس مسلم مالک مکان نے ایک ہندو محلہ میں(گجرات کے بھائو نگر ضلع میں) اپنی جائیداد فروخت کردی ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ اپریل 2014 میں وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا نے اپنے حامیوں سے مبینہ طور پر کہا تھا کہ وہ مکان کا زبردستی تخلیہ کرائیں اور اس کا قبضہ حاصل کرلیں۔ اس کے بعد توگڑیا کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا گیا تھا اور ان پر فرقہ وارانہ جذبات کو اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ میڈیا رپورٹ کی اطلاع کے بموجب تاجر علی اصغر زویری نے جنوری 2014 میں بھائو نگر کے ایک بازاری علاقہ سینٹی ٹوریم میں ایک بنگلہ خریدا تھا ۔ گزشتہ دسمبر میں انہوں نے یہ جائیداد بھومیتی اسوسی ایٹس کو فروخت کردی ۔ اس واقعہ کی توثیق کرتے ہوئے اور ہندو توا تنظیم کے رول کے بارے میں توثیق کرتے ہوئے صدر وی ایچ پی بھائونگر سٹی یونٹ ایس ڈی جانی نے دی ہندو کو بتایا کہ ہم نے رام دربار منعقد کرتے ہوئے سینی ٹوریم میں احتجاج کی تائید کی۔ ایک مسلمان نے مکان خریدا تھا لیکن ایک سمجھوتہ طے پایا اور3 ماہ قبل یہ جائیداد ایک ہندو کو بیچ دی گئی ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ وی ایچ پی، بھائونگر میں قانون گڑ بڑ زدہ علاقہ جات پر عمل آوری کے لئے کام کرتی آرہی ہے ۔ اس قانون کے ذریعہ جائیداد غیر منقولہ کی بین فرقہ فروخت کو روکا گیا ہے اور گزشتہ12 سال سے یہ عمل جاری ہے۔ ایس ڈی جانی نے کہ اکہ اس فروخت سے یہ پیام بھی ملتا ہے کہ ہندو عوام منظم ہیں۔ محلہ میں جہاں ہندوئوں کا غلبہ ہے ، تقریباً 60 مکانات ہیں۔ آر ایس ایس نے زویری کو جائیداد فروخت کرنے کے لئے مجبور کرنے میں اپنے کسی رول کی تردید کردی ہے ۔

VHP, RSS force Muslim to sell home in Hindu locality

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں