مودی حکومت عوام کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کر رہی ہے - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-09

مودی حکومت عوام کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کر رہی ہے - ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مودی حکومت کو مذہبی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرنے، جھوٹی باتیں کرنے اور اپوزیشن کی آواز دبا کر ایمرجنسی سے زیادہ خراب حالات پید اکرنے کے لئے مورد الزام ٹھہراتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی ۔ متنازعہ تحویل اراضی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کے دوران ترنمول کانگریس سربراہ نے کہا کہ بہتر حکمرانی کی فراہمی کے بجائے مودی حکومت فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہی ہے ۔ ایک ریالی کے دوران تقریر کے درمیان بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام جہاں وہ سامعین سے غیر رسمی طریقہ سے مخاطب ہوتے ہیں کہ نقل بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا وزیر اعظم کس کے زہن کی بات کرتے ہیں ۔ انہوںنے توٹی پھوٹی ہندی میں کہاوہ ہر وقت لکچرس دیتے رہتے ہیں ۔ من کی بات پتہ ہی نہیں کس کا بات ۔ دوردرشن اب بن گیا بی جے پی درشن ۔ دماغ ہی نہیں ہے تو دماغ چلے گا کیسا؟ بنرجی نے صاف کیا کہ ان کی حکومت اراضی آرڈیننس کے سخت خلاف ہے ۔انہوں نے کہا ہم اس اراضی آرڈیننس کے خلاف ہیں۔ ہم نے ہمارا موقف واضح کردیا ہے ۔ اور ہم ہمارے موقف سے چپک گئے ہیں کہ کوئی بھی بالجبر تحویل اراضی نہ ہونے پائے ۔ بی جے پی حکومت کی کارکردگی کا مواخذہ کرتے ہوئے بنرجی نے کہا تقریبا ایک سال بعد بھی اگر آپ ان کی کامیابیوں کی فہرست کا جائزہ لیں گے وہ خالی ہے ۔ وہ صرف سیلفیز لینے، فرقہ وارانہ تشدد کو بڑھا وا دینے اور عوام کو مذہب کی بنیادوں پر تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ وہ صرف جھوٹی باتیں کررہے ہیں ۔ پارٹی کے اکائونٹس کی معلومات طلب کرنے کی سی بی آئی نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا وہ جو بذات خود چور ہیں، ہم سے اکائونٹس طلب کررہے ہیں۔ انہوں نے مودی حکومت پر اپوزیشن کی آواز دبانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اب حالات ایمرجنسی سے زیادہ خطرناک رخ اختیار کرتے جارہے ہیں۔

Modi govt dividing people on religious lines: Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں