اورنگ آباد میں مجلس کی کامیابی پر شیو سینا بوکھلاہٹ کا شکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-25

اورنگ آباد میں مجلس کی کامیابی پر شیو سینا بوکھلاہٹ کا شکار

ممبئی
پی ٹی آئی
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کے متاثر کن مٖظاہرہ کو خطرناک اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا اگر دلت مستقبل میں بھی حیدرآباد پارٹی کی تائید جاری رکھیں تو یہ مہاراشٹرا کے سماجی اتحاد کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے ۔ زعفرانی اتحاد( بی جے پی ۔ شیو سینا) نے سمجھا جی نگر( اورنگ آباد) میونسپل حلقہ کے انتخاب میں مسلسل چھٹی مرتبہ جیت درج کرائی ہے جبکہ اس کا جشن منانا چاہئے ۔ شہر کے مسلم علاقوں میں مجلس اتحاد المسلمین کی تائید تشویش کا معاملہ ہے ۔ شیو سینا ترجمان سامنا کے ایک اداریہ میں آج یہ بات کہی گئی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے113رکنی اورنگ آباد بلدی ادارہ میں25نشستیں حاصل کی ہیں اور کانگریس کے ہوش اڑادئیے ہیں جس کو10نشستیں ملیں اور این سی پی کو صرف3نشستیں ملی ہیں ۔ دیگر چھوٹی پارٹیوں اور آزاد ارکان نے24نشستیں حاصل کی ہیں۔ حالانکہ انتخاب زعفرانی اتحاد نے جیت لیا۔ جب کہ کانگریس اور این سی پی مرجھائے ہوئے پتوں کی طرح بکھر گئے ہیں لیکن سبز پارٹی (مجلس اتحاد المسلمین) کو حاصل ہونے والے ووٹ بلا شک خطرناک ہیں ۔ ہندوؤں کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہئے اور یہ نتائج دیکھنے چاہئے سینا نے یہ بات کہی، اسد الدین اویسی نے جو حیدرآباد سے آئے تھے، اورنگ آباد میں زعفرانی پرچم کو بدل کر سبز پرچم لہرانے کی اپیل کی تھی ۔ وہ خدا کے نام پر مسلم ووٹ بینک کو متحد کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس نے الزام عائد کیا کہ حتی کہ پارٹی( ایم آئی ایم) نے مسلمانوں کے ساتھ دلت ووٹس حاصل کرنے کے لئے ایک بر اکھیل کھیلا ہے ۔ سینا نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین اورنگ آباد میونسپل انتخاب میں اکثریت حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہی تھی اور مزید کہا کہ حالانکہ یہ پارٹی ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی لیکن اس کی جیسی" زہریلی پارٹی" کی جانب سے25نشستوں کا حصول ایک اچھی علامت نہیں ہے۔ ایم آئی ایم نے دلت ووٹس بھی حاصل کئے ہیں اس کی جانب سے کھڑا کردہ13درج فہرست ذات کے امید واروں میں سے5امید وار انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں