ناراض قائدین کے خلاف کارروائی کی مدافعت - کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-10

ناراض قائدین کے خلاف کارروائی کی مدافعت - کجریوال

لکھنو
پی ٹی آئی
ناراض عاپ قائدین کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگرام سوراج سمواد سے قبل یوگیندریادو نے آج کہا ہے کہ گرگاؤں میں14اپریل کی میٹنگ عام آدمی پارٹی کو توڑنے کی کوشش نہیں ہے۔ یادونے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے کبھی کوئی چیز ٹوٹتی نہیں ہے بلکہ جڑتی ہے ۔ گرگاؤں اجلاس کے لئے تائید حاصل کرنے کی خاطر ملک کا دورہ کرنے والے یوگیندر یادو نے کہا کہ وہ کسی پر تنقید کرنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں بلکہ مل بیٹھنا چاہتے ہیں اور آگے کی سمت بڑھنے کا راستہ تلاش کرناچاہتے ہیں ۔ وہ اس بات کاجائزہ لینا چاہتے ہیں کہ تین سال پہلے پارٹی نے جن مقاصد کا نشانہ مقرر کیاتھا انہیںحاصل کرنے کے لئے کیا کیاجاسکتا ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا انہوںنے دہلی کے چیف منسٹر اور پارٹی لیڈرکوسواراج سمواد میں شرکت کے لئے مدعو کیا ہے انہوںنے کہا کہ سب کو کھلی دعوت دی گئی ہے ۔ اس دوران دہلی کے چیف منسٹر اروندکجریوال نے ناراض قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے فیصلوں کی مدافعت کی اور کہا کہ حدیں پار کی گئی تھیں اور سازشیں رچی گئی تھیں ۔ کجریوال نے ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر اظہار افسوس کیا جو ایک اسٹنگ آپریشن میں سامنے آئی جسمیں انہوں نے باغی قائدین اجیت جھا اور آنند کمار کے تعلق سے بعض ریمارکس کئے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ میں بھی ایک انسان ہوں اور غلطیاں کرتا ہوں ۔ میں غصہ میں تھا ۔ جس طرح کی زبان استعمال کی گئی اس سے بچا جاسکتا تھا ۔ دہلی کے چیف منسٹر ایک کتاب کی رسم اجرا کے بعد اظہار خیال کررہے تھے ۔ کجریوال نے کہا کہ ان کی حکمرانی کا ماڈل مودی کے ماڈل سے بہتر ہے ۔ انہوںنے الزام لگایا کہ مودی کا ماڈل صرف ملک کے گنے چنے امیروں پر مرکوز ہے

نئی دہلی سے آئی اے این ایس کے بموجب سڑک حادثہ کے واقعہ پر چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی قیامگاہ کے روبرو احتجاج کرنے پر بی جے پی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج بھگواجماعت کو طعنہ دیااور کہا کہ کیاوزیراعظم نریندر مودینکسل اور انتشار پسندطرز کے احتجاج کو پسند کرنے لگے ہیں؟ پارٹی نے دہلی پولیس کوریاستی حکومت کے کنٹرول میں دینے کے مطالبہ پر ایک بار پھر زور دیا ۔ سینئر پارٹی قائدکمار وشواس نے یہاں ایک پریسکانفرنس میں کہاکہ احتجاج کرنے پر وزیر اعظم نے کبھی ہمیں انتشار پسند اور نکسلائٹ قرار دیا تھا۔ بی جے پی کارکنوں اور ستیش اپادھیائے کے احتجاج کے بارے میں وہ کیا کہیں گے ۔ ستیش اپادھیائے کے احتجاج کی وجہ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آئی۔ اگر وہدہلی میں نظم و ضبط کی ابتر صورت حال کے خلاف احتجاج کررہے تھے تو انہیں وزیر اعظم سے بات کرنی چاہئے تھی اور دہلی پولیس کو ریاستی حکومت کے کنٹرول میں لانے کے لئے کام کرنا چاہئے تھا ۔ ہم ان کی بھرپور تائیدکرتے ہیں۔

'Limits Were Crossed': Arvind Kejriwal on Rebels Prashant Bhushan, Yogendra Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں