ناکامیوں کی پردہ پوشی کے لئے مودی حکومت کی اشتعال انگیزی - کانگریس قائدین کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-06

ناکامیوں کی پردہ پوشی کے لئے مودی حکومت کی اشتعال انگیزی - کانگریس قائدین کا بیان

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری اور سابق ایم پی رتنہ سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کا دھیان ہٹانے کے لئے ان کے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ ، یوگی ادتیہ ناتھ ساکشی مہاراج وغیرہ واپسی، مذہب کی تبدیلی اور غیر مسلم خواتین کو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی تلقین جیسے غیر آئینی اور قابل مذمت بیان دے رہے ہیں اور کانگریس کی قومی سربراہ سونیا گاندھی کے تئیں غیرمہذب تنقید کر کے بھاجپا نے خواتین سے نفرت کا تعارف کرایا۔ اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کوارٹر شہر کے ایک میرج ہال میں ہفتہ کی شب منعقد پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے دونوں لیڈران نے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈران نے کہا کہ امریکہ سے نیو کلیائی معاہدہ پر ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایاجاسکا ہے، بیرونی ملکوں میں ہندوستانی شہریوں پر مسلسل حملے کئے جارہے ہیں لیک کمزور خارجی پالیسی کے تحت مودی حکومت کوئی سخت فیصلہ لینے سے قاصرنظر آرہی ہے۔ بھاجپا کی اقتدار کی لالچ نے کشمیر کے علیحدگی پسندوں کو نئی توانائی بخشی جس کو یوپی اے حکومت نے ختم کردیا تھا ۔ علیحدگی پسند لیڈر جیل سے رہا کرنے سے دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ہمارے فوج کے جوان شہید ہورہے ہیں اس پر مودی کی خاموشی سے لوگوں میں شک پیدا ہورہا ہے کہ کہیں اس میں مودی کی خاموش رضا مندی تو نہیں ہے ؟ لوگوں کے اچھے دن آنے کے برعکس برے دن آرہے ہیں دس ماہ کے اقتدار میں بھاجپا ہرمحاذ پر ناکام ہے۔ مودی نے مہنگائی کم کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے صرف اگرکسی کی ترقی ہورہی ہے تو وہ سرمائے دار ہیں یہ حکومت سرمائے داروں کی حکومت بن کر رہ گئی ہے روز بروز بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ کالا دھن لانے کا وعدہ اب ایک خواب ہے جس خواب کے سہارے اقتدار حاصل کیا آج تک عوام کے کھاتہ میں تین لاکھ سے برعکس ایک روپیہ بھی نہیں آیا ۔
یوپی اے حکومت کے ذریعہ لائے گئے بل پر بھاجپا سمیت دیگر پارٹیوں کی رضا مندی تھی لیکن اب اسی اراضی تحویل بل میں تبدیلی لانے کے برعکس اب اس میں نئی تبدیلی کرکے کسانوں کے مستقبل کو سرمائے داروں کے ہاتھوں گروی رکھ رہی ہے ۔ دونوں لیڈران نے مزید کہا کہ اتر پردیش میں بھاجپا کے73ممبر پارلیمنٹ ہیں ، لیکن اتر پردیش کو مرکزی حکومت تعاون نہیں کررہی ہے قدرتی آفات کے سبب برباد کسانوں کے معاوضے کے لئے ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔ پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کوراٹر پر جلد ٹراما سینٹر کی تعمیر ہوگی اونچاہا امیٹھی ریلوے روٹ کی منظوری موصول ہوگئی ہے جس پر جلد کام کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا خواتین کے تئیں حساس نہیں ہے جس کے سبب ان کے ایک ایم گری راج سنگھ نے سونیا گاندھی پر تنقید کی ہے وہ قابل مذبت اور اس سے ثابت ہے کہ بھاجپا کو خواتین سے نفرت ہے۔ اس موقع پر مولانا عبدالواحد کانگریس لیڈران موجود تھے ۔

Congress attacks Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں