برطانیہ میں ہندوستانی نژاد طالب علم کو فزکس کا بڑا ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-07

برطانیہ میں ہندوستانی نژاد طالب علم کو فزکس کا بڑا ایوارڈ

India-origin-Pratap-Singh-UK
لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ میں 15سالہ ایک ہندوستانی نژاد اسکولی طالب علم کو انسٹی ٹیوٹ برائے فزکس ایوارڈ دیا گیا ۔ اسے یہ ایوارڈ ایک تجربہ کرنے کی بنا پردیا گیا ہے جس کے تحت خصوصی نظریہ اضافیت سے متعلق البرٹ آئن اسٹائن کے نظریہ کی توثیق ہوتی ہے۔ پرتاپ سنگھ پرس اسکول کیمبرج کا طالب علمہے ۔ اس طالب علم نے مارچ میں برمنگھم میں منعقدہ بگ بیانگ فیر میں500پاؤنڈس انسٹی ٹیوٹ برائے فزکس ا پنے نام کیا ۔ ان مقابلوں میں برطانیہ بھر سے زائد از200طلبہ نے جن کی عمر11تا18برس کے درمیان تھی، حصہ لیا اور آنے والے ہزارہا افراد کے سامنے اپنے پراجکٹس رکھے ۔

15 years old Indian-Origin Schoolboy Pratap Singh Wins Institute of Physics Prize in UK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں