گمراہ کن پیکیجوں کے ذریعہ حکومت کسانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-10

گمراہ کن پیکیجوں کے ذریعہ حکومت کسانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
تحویل اراضی تنازعہ کے بعد کانگریس نے آج مرکزکے خلاف غیر موسمی بارش سے متاثر کسانوں کی مدد کے موزوں پر محاذ کھولتے ہوئے نریند رمودی حکومت پر گمراہ کن پیاکیجس کے ذریعہ کسانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس ترجمان سی پی جوشی کے مطابق وزیر اعظم ایک بار پھر متاثرہ کسانوں کو زیادہ مدد نہ فراہم کرتے ہوئے صرف گمراہ کن مغالطہ انگیز پیاکیجس کا اعلان کرکے ہندوستانی کسانوں کوگمراہ کررہے ہیں اور ان کی آنکھوں میں جھونک رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ ایسے وقت ہورہا ہے جب کہ ژالہ باری اور غیر موسمی بارس کے باعث14ریاستوں میں80لاکھ ہیکٹر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جس سے ہوئے نقصان کا تخمینہ40,000کروڑ لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہ فصلوں کے کم نقصان کا تخمینہ لگانا اور کل مودی کی جانب سے معاوضہ میں نام نہاد اضافہ کا اعلان سادہ لوح کسانون کو دھوکہ دینے کی سیاسی چال ہے ۔ کانگریس ترجمان نے کہا فصلوں کے نقصان پر ریلیفکو زیادہ سے زیادہ5ہیکٹر زمین تک محدود کردیا گیا ہے اس سے خود بخود50فیصد سے زیادہ متاثرہ علاقہ کے لئے ہرجانہ نہیں ملے گا۔ اس طرح سے چال چل کر نقصان والا علاقہ کو حکومت نے کم سے کم تر کردیا ہے ۔

Govt 'hoodwinking' farmers through 'deceptive' packages: Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں