جی سی سی ممالک کو تیل قیمتوں میں گراوٹ پر دباؤ کا سامنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-07

جی سی سی ممالک کو تیل قیمتوں میں گراوٹ پر دباؤ کا سامنا

دبئی
پی ٹی آئی
خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) ممالک جیسے عمان اور قطرکو قابل لحاظ حد تک تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ ان کا زبردست انحصار تیل اور قدرتی گیس کی آمدنی پر ہے ۔ یہ بات ایک نئی رپورٹ میں بتائی گئی ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی2014کے گزشتہ سہ ماہی سے شروع ہوئی ۔ گراوٹ سال بہ سال48فیصد کے آس پاس ہے اور جس سے جی سی سی ممالک میں تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ وہ اضافی مالی موقف کا کس طرح براقرار رکھ سکیں گے ۔ ایشیائ انوسٹمنٹ رپورٹ کے بموجب جی سی سی کے بیشتر ممالک اب بھی زائد شرحوں پر تیل فروخت کررہے ہیں اور وہ اپنی حکومتوں کی مزاحمت کی وجہ سے زائد خرچ پر مجبور ہیں جس کی مدد مالی ذخائر سے کی جارہی ہے ۔ خلیجی ممالک کو بھی ایسے ہی معاشی خصوصی موقف میں حصہ داری حاصل ہے اور تیل کی کم قیمتوں کا اثر ان کی معیشت پربھی ہورہا ہے ۔

GCC countries face pressure due to fall in crude oil prices

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں