انسانی اسمگلنگ کو روکنے فی الفور اقدامات کئے جائیں - اطالوی وزیراعظم کا یورپی یونین سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-21

انسانی اسمگلنگ کو روکنے فی الفور اقدامات کئے جائیں - اطالوی وزیراعظم کا یورپی یونین سے مطالبہ

روم
یو این آئی
بحر روم میں ایک مسافر کشتی کے غرق ہونے کے المناک حادثہ کے بعد اٹلی نے یوروپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے لئے فوری طو ر پر اقدامات کرے ۔ اٹلی کے وزیر اعظم میتیو رینزی نے یورپی یونین سے اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ہمارے بر اعظم میں طاعون کی طرح ہے اور یہ یورپی ممالک کی یکجہتی کے لئے پریشان کن ہے ۔ واضح رہے کہ بحر روم میں کل کشتی کے غرق ہونے سے650افراد لاپتہ ہیں جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ رینییز نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو خطرناک سفر سے روکنے کے لئے اقدامات کریں ۔ یہ اب انتہائی ضروری ہوچکا ہے ۔ ہزاروں جانوں کا اتلاف اب ناقابل برداشت ہے ۔ حکام کے مطابق اب تک28افراد کو بچایا جاسکا ہے ۔ امکان ہے کہ رواں سال کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی غرق ہونے کے واقعات میں اب تک1500افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔مشرق وسطیٰ کے ملک لیبیا میں سیاسی بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ افریقہ اور مشرق وسطی کے افراد کوسمندر کے راستے یوروپ بھیج رہے ہیں ۔ وزیر اعظم میتیو رینزی نے کہا کہ لیبیا کا مسئلہ اہم ہے کیونکہ سمندر کے راستہ اٹلی پہنچنے والے90فیصد افراد اپنے سفر کا آغاز لیبیا سے کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ امدادی کشتیاں مسئلہ کا حل نہیں ہیں بلکہ ہمیں کشتیوں کو وہاں روکنا ہے جہاں سے وہ اپنا سفر شروع کرتی ہیں ۔ اٹلی کے بعض سیاستدانوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کے لئے بحری رکاوٹ بنانے کی تجویز دی ہے لیکن رینزی نے کہا کہ اس سے اسمگلرس کو فائدہ ہوگا کیونکہ تارین وطن کوبچانے کے لئے زیادہ کشتیاں ہوں گی ۔ انہوں یوروپی یونین کا اجلاس بلانے کے لئے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ کو دیکھ کر یوروپی ممالک میں وہ یکجہتی محسوس نہیں ہورہی جو دوسرے معاملات میں نظر آتی ہے ۔

EU Commission Sets Out Urgent Steps to Ease Migrant Crisis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں