صنعا کے مزائیل اڈہ پر فضائی حملہ سے زوردار دھماکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-21

صنعا کے مزائیل اڈہ پر فضائی حملہ سے زوردار دھماکہ

صنعا
رائٹر
یمنی دارالحکومت میں اسکڈ مزائیل اڈہ پر فضائی حملہ سے انتہائی زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے ۔ مقامی باشندوں نے اطلاع دی ۔ فوری طور پر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اس دھماکہ میں کوئی ہلاک بھی ہوا۔فجعطان پہاڑی کے قریب ہدہ ضلع میں دھماکہ ہوا جہاں قصر صدارت کے علاوہ کئی ممالک کے سفارتخانہ بھی قائم ہیں ۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ دھویں کے بادل فضاء میں دیکھے گئے ۔ مقامی باشندہ عادل منصور نے بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یہ سب سے زیادہ طاقتور دھماکہ تھا ۔ تین ہفتہ قبل سعودی زیر قیادت اتحاد نے فضائی کارروائیاں شروع کی تھیں ۔ منصور نے بتایا کہ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ میرے ایک رشتہ دار بے ہوش ہوگئے اور بچے خوف کے مارے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔س عودی عرب کی زیرقیادت سنی عرب ممالک کے اتحاد نے فجعطان کو ہمیشہ اپنے نشانہ پر رکھا ہے ۔ جب کہ ملک کی تمام دیگر فوجی اڈوں اور ایر پورٹس کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ فجعطان پر اس سے قبل بھی کئی فضائی حملے ہوچکے ہیں تاہم یہ حملہ سب سے زیادہ طاقتور اور خوفناک تھا۔

Air strike on missile base in Yemen capital kills 25, wounds hundreds

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں