حکومت گجرات پر سی اے جی کی کئی مسائل کے حوالے سے کڑی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-02

حکومت گجرات پر سی اے جی کی کئی مسائل کے حوالے سے کڑی تنقید

کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل( سی اے جی) نے متعدد مسائل بشمول سماجی و تعلیمی مسائل، زرعی پیداوار میں اضافہ اور صنعتی شعبہ و نیز مالیاتی ڈسپلن جیسے مسائل پر حکومت گجرات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ ان شعبوں میں "خامیاں" رہی ہیں ۔ سی اے جی نے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت کئے ہیں جب گجرات کے ترقیاتی ماڈل کا بہت چرچہ ہورہا ہے ۔ گجرات اسمبلی میں کل پیش کردہ5 علیحدہ علیحدہ رپورٹس برائے 14-2013 میں سی اے جی کے ریمارکس سامنے آئے ہیں۔ سی اے جی نے کہا ہے کہ بچیوں کی حفاظت اور سلامتی کی اسکیمات پر عمل آوری میں حکومت گجرات سے نمایاں کوتاہیاں سرزد ہوئی ہیں ۔ گجرات اسٹیٹ چائلڈ پروٹیکشن سوسائٹی(GSCPSنے اپنی اسٹیٹ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی اور ریاستی لائحہ عمل وضع نہیں کیا ۔ نتیجتاً ریاستی حکومت مقاصد کے تعین میں ان محکمہ جات کو جوابدہی کے قابل بنانے میں ناکام رہی ہے جو بچوں کے تحفظ اور بہبودی خدمات کے لئے مختص ہیں ۔ گجرات کے صنفی تناسب میں مزید کمی آئی ہے ۔ سی اے جی کے سوشل سکٹر کارکردگی آڈٹ مٰیں کہا گیا ہے کہ 2011 کی مردم شماری کے بموجب ریاست گجرات کا مجموعی صنفی تناسب کا رجحان(920 لڑکیوں سے گھٹ کر 919 ہوگیا ہے) اگرچہ کل ہند تناسب میں بہتری آئی ہے اور یہ تناسب فی ہزار لڑکیوں کے بالمقابل933 لڑکیوں سے بڑھ کر 943 لڑکیاں ہوگیا ہے ۔ سی اے جی رپورٹ میں ریاست گجرات میں نسائی جنین کشی کو روکنے میں حکومت گجرات کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر بے اطمینانی ظاہر کی گئی ہے۔ سی اے جی نے حکومت گجرات کے زیر انتظام چلائے جانے والے اسکولس میں تدریسی عملہ کی مناسب برقراری نہ ہونے پر بھی حکومت گجرات کو ہدف تنقید بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس نامناسب طریقہ کے سبب اسکولوں سے تعلیم ادھوری چھوڑ کر بچوں کے نکل جانے کے واقعات پیش آئے ۔ سروشکشا ابھیان اسکیم( ایس ایس اے) سے متعلق سی اے جی کے تعلیمی آڈٹ میں کہا گیا ہے کہ گجرات میں حکومت کے زیر انتظام چلائے جانے والے 176،43 اسکولوں کے منجملہ 64 اسکولس میں 698،5 طلباہیں اور ان 64 اسکولس میں ٹیچر ندارد ہے۔ 874 اسکولوں میں صرف ایک ایک ٹیچر ہے ۔ یہ صورتحال سال گزشتہ مارچ میں دیکھی گئی ۔ سی اے جی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت گجرات کے زیر انتظام عوامی شعبہ کے ادارہ جات کو85 ،111، 1کروڑ روپے(مجموعی)نقصان ہوا۔

CAG slams Gujarat govt on diverse issues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں