ٹوجی اسپیکٹرم کیس - اے راجہ نے منموہن سنگھ کو گمراہ کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-16

ٹوجی اسپیکٹرم کیس - اے راجہ نے منموہن سنگھ کو گمراہ کیا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سی بی آئی نے آج ٹوجی اسپکٹرم الاٹمنٹ کے سلسلہ میں خصوصی عدالت کے روبرو بحث کرتے ہوئے بتایا کہ سابق ٹیلی کام وزیر اے راجہ نے اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو گمراہ کیا تھا ۔ خصوصی سرکاری وکیل آنند گرور نے عدالت میں کہا کہ اے راجہ نے دیگر ملزموں کے ساتھ مل کر سازش رچی اور ملزم کمپنیوں کو ٹو جی لائسنس کے الاٹمنٹ میں فائدہ پہنچانے کے لئے درخواست داخل کرنے کی تاریخ بدل کر پہلے کر دی۔ معاملہ کی اگلی سماعت25مئی کو ہوگی ۔ ٹوجی اسپکٹرم گھوٹالہ معاملے میں اے راجہ کے علاوہ رکن پارلیمنٹ کنی موزیاور15دیگر افراداور کمپنیاں بھی ملزم ہیں ۔ اس کے علاوہ ان میں کئی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں ۔ گروور نے اپنی دلیل میں کہا کہ اے راجہ نے سوان ٹیلی کام پرائیویٹ لمٹیڈ اور نیو ٹیک وائر لیس( ٹاملناڈو) لمٹیڈ جیسی کمپنیوں کو اسپیکٹرم الاٹ کئے جو اس کے اہل نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ملزمون کو فائدہ پہنچانے کے لئے پہلے آئو پہلے پائو کی پالیسی بھی بدل گئی ۔ یہاں تک کہ اے راجہ نے اس وقت کے وزیر قانون کی اس تجویز کو بھی خارج کردیا تھا۔کہ کچھ اہم پالیسی مسئلوں کو اہل وزیروں کے گرو پ کے پاس بھیجا جانا چاہئے ۔ اے راجہ کے2نومبر2007کو منموہن سنگھ کو تحریر کردہ خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے گروور نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظمکو پہلے آئو پہلے پائو کی پالیسی اور درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ کے بارے میں گمراہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں کئی بے تکی باتیں ہوئیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر ملزمین کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایسا کیا گیا تھا ۔ اے راجہ نے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ بدل دی تھی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں