چار ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے نتائج - حکمراں جماعتوں کے امید وار منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-16

چار ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے نتائج - حکمراں جماعتوں کے امید وار منتخب

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا ،پنجاب، اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ان ریاستوں کی بر سر اقتدار پارٹیوں کو واضح اکریت سے کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ہمدردی کی لہر کے نتیجہ میں حکمراں شیو سینا اور کانگریس و اپوزیشن این سی پی کی خاتون امیدوار منتخب ہوگئیں ۔ باندرہ ایسٹ حلقہ سے کانگریس کے سر کردہ لیڈر نارائن رانے کو بری شکست اٹھان پڑی ۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ان کی یہ دوسری شکست ہے ۔ مہاراشٹر کے سابق چیف منسٹر63سالہ رانے کو شیو سینا کی تروپتی ساونت نے52,711ووٹون سے شکست دے دی۔ تروپتی کے شوہر بالا ساونت کی موت کے سبب یہاں انتخاب کروانا پڑا ۔ اس حلقہ میں مجلسی امید وار تیسرے نمبر پر رہے ۔ نتائج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے رانے کہا کہ انہوں نے ترقی کے مسئلہ پر اچھا مقابلہ کیا لیکن عوام نے جذبات کی بنیاد پر ووٹ دیا ۔ ریاست کے ایک اور حلقہ کے ضمنی انتخاب میان این سی پی امیدوار اور سابق وزیر داخلہ آر آر پاٹل کی اہلیہ سمنتی پاٹل نے تزگائوں ، کواتے مہاننکال اسمبلی حلقہ سے 1.12لاکھ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ یہ نشست پاٹل کی موت کے سبب مخلوعہ ہوئی تھی ۔ سمنتی کے خلاف کسی بھی بڑی جماعت نے امید وار نہیں ٹھہرایا تھا۔ ریاست میں بی جے پی۔ شیو سینا اتحاد کی حکومت قائم ہونے کے بعد یہ پہلی انتخابی آزمائش تھی جس میں دونوں جماعتوں نے باوجود کئی اختلافات کے کانگریس کے خلاف متحد محاذ بنایا۔ پنجاب میں حکمراں شرومنی اکالی دل نے کانگریس سے دھوری نشست چھین لی ۔ اس کے امید وار گوبندر سنگھ لونگوال بھاری اکثر ت سے منتخب ہوئے۔ سابق وزیر اور تین مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے لونگوال نے کانگریس۔ سنجھا مورچہ کے مشترکہ امید وار سمیر پرتاپ سنگھ کو بھاری اکثریت سے شکستدے دی ۔ یہاں رکن اسمبلی اروند کھنہ کے استعفیٰ کی وجہ سے11اپریل کو ضمنی رائے دہی ہوئی تھی ۔ لونگوال کی کامیابی جہاں حکمراں اکالیوں کے لئے نئی طاقت کا سبب ہے وہین ریاست میں منقسم کانگریس کے لئے دھکہ ہے ۔ اس کامیابی سے شرومنی اکالی دل کی عددی قوت117رکنی اسمبلی میں59ہوگئی جس کے بعد وہ ایوان میں بی جے پی کی تائید کی مجبوری سے آزاد ہوگئی۔ اترا کھنڈ کے بھگوان پور حلقہ کے ضمنی انتخاب کے نتائج کا بھی آج اعلان کیا گیا جہاں حکمراں کانگریس کی امید وار ممتا راکیش نے حریف بی جے پی راجپال سنگھ کو تقریباً37ہزار ووٹوں سے ہرا دیا۔ ممتا سابق رکن اسمبلی و کابینی وزیر سریندر راکیش کی بیوہ ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں