کالا دھن مقدمہ - متنازعہ تاجر معین اختر قریشی کو ضمانت حاصل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-03

کالا دھن مقدمہ - متنازعہ تاجر معین اختر قریشی کو ضمانت حاصل

کالے دھن مقدمہ کے سلسلہ میں متنازعہ تاجر معین اختر قریشی کی جانب سے آج دہلی کی عدالت میں حاضر ہونے پر عدالت نے انہیں مشروط ضمانت فراہم کردی۔ گوشت کے درآمد کنندہ معین قریشی کے خلاف انکم ٹیکس نے مبینہ طور پر تقریباً20کروڑ روپے بطور کالا دھن جمع کرنے کے سلسلہ میں مقدمہ دائر کیا ہے ۔ معین قریشی نے انہیں 30جنوری کو جاری کردہسمن کی تعمیل میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دیوندر کمار شرما نے قریشی کی درخواست ضمانت کو50ہزار روپے اور اتنی ہی رقم پرمبنی مچلکہ پر منظور کی۔ اس مقدمہ میں قریشی کے ایک ملازم آدتیہ شرما کو بھی ملزام گردانتے ہوئے سمن جاری کیا گیا تھا ، عدالت نے شرما کو ضمانت منظور کرلی۔ ضمانت منظور کرتے وقت عدالت نے دونوں ملزاموں پر رشرائط رکھی کہ وہ پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہ جائیں۔ عدالت نے الزامات وضع کرنے سے قبل شہادتوں پر بحث کے لئے کیس کی آئندہ سماعت29اپریل کو مقرر کی ہے ۔ عدالت نے اس سے قبل قریشی کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس نے اس کے وکیل برجیش گارگ کی جانب سے دائر کردہ شکایت کو قابل سماعت قرار دیا تھا ۔ محکمہ نے انکم ٹیکس قانون کی مختلف دفعات کے تحت یہ شکایت کی تھی جس میں جھوٹے بیانات اور مبینہ طور پر مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ڈپٹی ڈائرکٹر گوروپونیدھر نے یہ کہتے ہوئے شکایت درج کروائی تھی کہ محکمہ اس سلسلہ میں تحقیقات کررہا تھا اور قریشی سے ان کی رہائش گاہ پر15فروری2014ء کو پوچھ تاچھ کی گئی تھی ۔ پوچھ تاچھ کے دوران قریشی نے اپنی آمدنی و اثاثہ جات اور اپنے ارکان خاندان یا مددگاروں کے نام پر اثاثہ جات سے متعلق غلط بیانات دئیے تھے ۔ ان سے اس کے لاکرس کی فہرست پر بھی استفسار کیا گیا تھا۔ شکایت کے بموجب قریشی نے عہدیدارووں کوبتایا کہ اس کے پاس ایچ ایس بی سی بینک میں صرف ایک لاکرہے لیکن تحقیقات کے دوران11لاکرس پائے گئے تھے جو ان کے دیگر ملازمین اور مددگاروں کے نام پر تھے ۔ شکایت میں کہا گیا کہ ان لاکرس میں11.26کروڑ روپے نقد اور8.35کروڑ روپے کے زیورات پائے گئے۔ بعد ازاں قریشی نے اس بات کو قبول کرلیا کہ لاکرس ان کی ہی ہیں اور ہرچیزکو انہوں نے محکمہ کے حوالہ کردیا تھا۔

Meat exporter Moin Akhtar Qureshi granted bail in blackmoney case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں