حیدرآباد میٹرو ریل کے تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-04

حیدرآباد میٹرو ریل کے تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2015-mar-04

منصف نیوز بیورو
چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج اسپیشل ٹاسک فورس کے اجلاس میں حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے21فروری کو اسپیشل ٹاسک فورس کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی روشنی میں کیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی ۔ چیف سکریٹری نے281جائیدادوں کے حصول سے متعلق سوال کیا جس پر منیجنگ ڈائرکٹر نے بتایا کہ 24جائیدادوں کا انہدام کیا گیا۔125جائیدادوں کو معاوضہ کے چیکس جاری کئے گئے۔ چیف سکریٹری نے رنگ محل جنکشن اور مہاتما گاندھی بس اسٹیشن کے پاس برج کی تعمیر سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور پرنسپل سکریٹری میونسپل اڈمنسٹریشن کو مشورہ دیا کہ وہ محکمہ آبپاشی ، تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور ایچ ایم آر کے عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ اجلاس طلب کریں تاکہ تیسرے برج کے لئے تکنیکی مسائل کو حل کیاجاسکے ۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک ایم جتیندر نے چیف سکریٹری کو جہاں جہاں میٹر و ریل کے تعمیراتی کام چل رہے ہیں ان مقامات پر ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات سے واقف کروایا ۔ چیف سکریٹری نے جی ایچ ایم سی کمشنر کومشورہ دیا کہ وہ ہفتہ میں ایک بار متعلقہ محکمہ جات، جی ایچ ایم سی، ٹریفک پولیس حیدرآباد و سائبرآباد، حیدرآبا د میٹرو واٹر ورکس، حیدرآباد میٹرو ریل ، ایل اینڈ ٹی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں اور تعمیراتی کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے تجاویز حاصل کریں ۔ اجلاس میں پرنسپل سکریٹری ایم جی گوپال، اجئے مشرا پرنسپل سکریٹری جی اے ڈی، سومیش کمار کمشنر اینڈ اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی، بی ویکنٹیشم سکریٹری ہوم راجیو رتن ڈی جی فائر سروس، کمشنر پولیس مہندر ریڈی، کلکٹر حیدرآباد شریمتی نرملا کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں