فلم میں موقع فراہم کرنے کے نام پر دھوکہ - اداکار دانش خان نے حیدرآبادی لڑکی کو بچایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-21

فلم میں موقع فراہم کرنے کے نام پر دھوکہ - اداکار دانش خان نے حیدرآبادی لڑکی کو بچایا

Danish-Khan
فلم اداکار دانش خان نے ایک حیدرآبادی19؍سالہ لڑکی کو اندرون 24؍گھنٹے ممبئی کے دھوکہ باز کے چنگل سے بحفاظت آزاد کروایا
فیس بک پر بڑی بجٹ کی فلم میں موقع فراہم کرنے کے نام پر دھوکہ ، لڑکی کو کونسلنگ کے بعد والدین کے حوالے کیا گیا

آج کل سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹس جہاں فائدہ سے زیادہ نقصانات کا باعث بن رہے ہیں اور چند کم عقل و معصوم لڑکیاں اسکے ذریعہ غلط لوگوں کے جھانسے میں آکر اپنی اور اپنے خاندانوں کی عزتوں کو داغ لگارہی ہیں ضرورت ہیکہ والدین اپنے بچوں کی ان حرکتوں اور سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹس پر انکی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں ایک ایسا ہی واقعہ منظر عام پر آیا ہے جہاں حیدرآباد کی ساکن ایک معصوم لڑکی مہاراشٹر کے عروس البلاد ممبئی کی فلمی دنیا کی چکاچوند سے متاثر ہوکر ایک دھوکہ باز کے جھانسے میں آگئی تاہم خوش نصیبی یہ رہی کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایوارڈ یافتہ فلم اداکاردانش خان کی جدوجہد اور انکے جذبہ انسانی خدمت کے باعث اپنے گھر سے فراری کے اندرون 24؍گھنٹے دوبارہ بحفاظت اپنے والدین کے حوالے کردی گئی ۔ اس واقعہ کی تفصیلات کے بموجب حیدرآباد کی ساکن ایک 19؍سالہ لڑکی ( نام اور شناخت محفوظ رکھی جارہی ہے ) کی ممبئی کے ساکن ایک دھوکہ باز سے فیس بک پر دوستی ہوگئی اس دھوکہ باز اور غلط سرگرمیوں میں مصروف شخص کے اس جھوٹے وعدہ پر کہ وہ اس لڑکی کو ایک بڑے بجٹ والی ہندی فلم میں کام دلوائیگا اپنے گھر سے فرار ہوکر ممبئی پہنچ گئی ۔ فلم اداکار دانش خان نے بتایا کہ وہ نصف شب کے بعد اپنی تھکادینے والی فلمی مصروفیات کے بعد حیدرآباد میں واقع اپنے فلیٹ پہنچے اور آرام کرنے کی تیاری کررہے تھے کہ انہیں فیس بک پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں ان سے ایک نوجوان نے کہا کہ وہ ممبئی میں اپنی پہچان رکھتے ہیں اور وہاں ایک غیر سرکاری تنظیم "ہولڈنگ ہینڈس فاؤنڈیشن" بھی چلاتے ہیں تو ان کی بہن کی تلاش میں مدد کریں جو کہ ایک شخص کے جھانسے میں آکر ہیروئن بننے کی خواہش میں اپنے گھر حیدرآباد سے فرار ہوکر ممبئی چلی گئی کیونکہ یہ ایک حساس اور خاندان کی عزت کا معاملہ ہے تو فوری دانش خان نے اس نوجوان سے انکے والد کا موبائل نمبر مانگا ور پھر ان سے تفصیلی بات کی جوکہ دل کے مریض ہیں دانش خان نے انہیں حوصلہ دیا کہ انکی بیٹی بحفاظت مل جائیگی وہ ہرگز فکر نہ کریں ۔ پھر اسی رات دانش خان نے حیدرآباد سے ممبئی کے لئے تین ہوائی جہاز کے ٹکٹ بک کروادئے اور صبح ایک میگزین کے ایڈیٹر محمد جاوید اور ایکزیکٹیو ممبر ہولڈنگ ہینڈس فاؤنڈیشن نثار خان کے ساتھ ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے ممبئی پہنچ کر فلم اداکار دانش خان نے فوری طور پرممبئی میں موجود اپنے تمام اثر و رسوخ کو استعمال کیا اور ساتھ ہی وہاں کے پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت بھی درج کروائی دانش خان نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس معاملہ میں بھی ممبئی پولیس کا رویہ سرد ہی رہا اور اس سلسلہ میں کوئی تعاون نہیں دیا لیکن انکے ذرائع کی مؤثر تلاش کے بعد اندرون 24؍گھنٹے اس لڑکی کو ڈھونڈھ لیا بعدازاں اس لڑکی کی کونسلنگ کی گئی اور اس کو بتایا گیا کہ فلمی چکاچوند کے باعث کئی لڑکیاں خود کو تباہ کررہی ہیں اور فلمی زندگی کا وہی ایک رخ نہیں ہوتا جو کہ ڈھائی گھنٹہ تک پردہ پر دکھایا جاتا ہے اس لڑکی کو کامیاب ترغیب کے بعد انکے والدین تک بحفاظت پہنچا دیا گیا جنہوں نے دانش خان کو ڈھیر ساری دعائیں دیں جنکے متعلق انہوں نے کہا کہ یہی ایک انسان کے کام آنے والی چیز دعا ہے ۔ دانش خان نے ایسے لڑکوں اور خاص کر لڑکیوں کو صلاح دی کہ وہ دھوکہ باز اور جعلساز غلط عزائم کے حامل درندہ صفت لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور اپنی قیمتی زندگیوں کیساتھ ساتھ اپنے والدین کی زندگیوں کو بھی تباہی کے گہرے اور تاریک غار میں نہ ڈھکیلیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں