پاکستانی حکومت اور اکثریت پر اقلیتوں کو ہراسانی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-13

پاکستانی حکومت اور اکثریت پر اقلیتوں کو ہراسانی کا الزام

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ میںآ زادئ تقریر ، اظہار ومذہبی امور کے ایک ماہر وکیل جے ایلن سیکولو نے پاکستان مین مذہبی اقلیتوں کے ساتھ حکومت اور اکثریت مسلمانوں کے ناروااور امتیازی سلوک کا دعویٰ کرتے ہوئے قانون سازوں کو آگاہ کیا کہ ملک میں غیر منصفانہ اہانت اسلام قوانین کے ذریعہ انہیں نشانہ بنایاجاتا ہے ۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اقلیتوں کو پریشان اور ہراساں کرنے کے لئے اہانت اسلام قوانین کا آسان سا آلہ مسلم اکثریتوں کے ہاتھ آگیا ہے جس کے سہارے وہ شخصی انتقامی کارروائی بھی کرتے ہیں ۔ حکومت ایسے کمزور اور متاثرہ افراد کو تحفظ فراہم کرنے سے بھی آنکھی چراتی ہے ۔ مذہبی تعصب پرستی کے ساتھ ساتھ عام کرپشن کے سبب قانون نافذ کرنے والے عہدیدار خاطیوں کو سزا دینے پر توجہ مرکوز نہیں کرتے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے اہانت اسلام قوانین بین الاقوامی شہری و سیاسی قوانین کے مغائر ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں