ہندوستانی ماہی گیروں پر سری لنکا بحریہ کی پٹرول بم فائرنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-13

ہندوستانی ماہی گیروں پر سری لنکا بحریہ کی پٹرول بم فائرنگ

کولمبو
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کے سری لنکا کے دورے سے قبل لنکائی بحریہ کے فوجیوں نے ہندوستانی ماہی گیروں کی کشتیوں پر کل دیر رات ایک پالک اسٹریٹ کے گہرے سمندر کے قریب سے پٹرول بم سے فائرنگ کی ۔ رامیشورم میں ماہی گیری کررہے ایک جیٹی نام کے ماہی گیر نے وہاں سے لوٹنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ جب وہ لوگ کچھت ہیو کے جزیرے کے قریب مچھلیاں پکڑ رہے تھے اسی دوران لنکائی بحریہ نے ان پر سنگباری کردی ۔ جیٹی نے بتایا کہ اس کے بعد لنکائی فوجیوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان پر فائرنگ شروع کردی ۔ وہ لوگ بمشکل اپنی جان بچاپائے۔ جیٹی نے بتایا کہ انہوں نے اتنے ہی پر بس نہیں کیا بلکہ ان کی کشتیوں پر پٹرول بم پھینکا گیا اور انہیں زخمی کرنے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کشتیاں معجزاتی طور پر محفوظ رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ کل صبح500ماہی گیری کی کشتیوں کو فروخت کرنے کے لئے میلہ لگایاجارہا ہے ۔ انہوں نے مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سری لنکا کی حکومت سے اس سلسلہ میں بات کریں اور ان کے تحفظ کے مسئلہ کو اٹھائیں ۔ انہوں نے اس کے لئے مستقل حل تلاش کرنے کابھی مطالبہ کیا۔

Sri Lankan Navy Hurls Petrol Bombs at Tamil Nadu Fishing Boat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں