پی ٹی آئی
ایک بڑی پیشرفت میں جس سے ہندوستانی ٹکنالوجی کمپنیوں اور ان کے ملازمین کو فائدہ پہونچ سکتا ہے ، امریکی صدر بارک اوباما نے کارپوریٹ ایگزیکٹیو کے لئے ایل۔ ون بی ورک ویزوں کے طریقہ کار میں نرمی پیدا کی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد کارپورین ایگزیکٹیو کو بیرونی سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا اور ملک کے لئے خصوصی معلومات کے حامل افراد کی خدمات حاصل کرنا ہے ۔ اوباما نے سلیکٹ یو ایس اے فورم میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے عالمی کمپنیوں کو مزید سہولت دی جائے گی ، میرا انتظامیہ ایل۔ ون بی زمرہ میں اصلاحات لائے گا جس کے تحت کارپویشنس کو جزوقتی طور پر بیرونی ممالک سے افراد کو امریکہ میں ملازمت فراہم کرنے میں مدد ملے گی ۔ علاوہ ازیں اس اقدام سے ہزار ہا غیر ایمیگرینٹ ورکرس اور ان کے آجروں کو بھی فائدہ پہونچے گا ۔ اوباما نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد امریکہ کے لئے راست بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ۔ اس موقع پر ہندستانی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد بھی موجود تھے ۔
واشنگٹن سے رائٹر کی علیحدہ اطلاع کے بموجب امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ گزشتہ برس امریکہ کے سرکردہ نجی صنعتی اداروں نے 13بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جس کی مدد سے امریکہ میں ریکارڈ32500روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ پیر کو معیشت سے متعلق سیلیکٹ یو ایس اے فورم کے توسط سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فور بیس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد معاشی افزائش کو فروغ دینا اور ملک بھر میں نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ صدر نے کہا کہ امریکہ سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین، مضبوط تر اور درست ترین مقام کا درجہ حاصل کرچکا ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب انہوں نے 2009ء میں حکومت سنبھالی، ملکی معیشت تاریخی کساد بازاری کی لپیٹ میں تھی تاہم اب گزشتہ ساٹھ ماہ سے متواتر نججی شعبے میں روزگار کے نئے نئے مواقع پید اہورہے ہیں جن کی جملہ تعداد کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اب تک ایک کروڑ بیس لاکھ نئے روزگار فراہم ہوچکے ہیں ۔ اوباما نے کہا کہ نہ صرف ملکی نجی شعبہ بلکہ بیرون ملک کے سرمایہ کار بھی امریکی معیشت میں سرمایہ لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، جو بات خوش آئند ہی نہیں بلکہ مزید ترقی اور خوشحالی میں اضافے کی ضامن ہے ۔
US L-1B work visas: Boost for Indian IT workers as Barack Obama eases rules for IT professionals
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں