ترکی میں پانچ ہزار سالہ قدیم زیر زمین شہر دریافت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-30

ترکی میں پانچ ہزار سالہ قدیم زیر زمین شہر دریافت

ترکی میں پانچ ہزار سال قدیم ایک زیر زمین شہر کی باقیات ملے ہیں۔ اس شہر کے لئے خاص طور سے کھدائی کا کام نہیں کیا گیا تھا بلکہ قدیم عمارتوں کو منہدم کئے جانے اور ان کا ملبہ ہٹانے کے دوران اس شہر کے کھنڈر ملے ۔ ترکی کے اخبار حریت نیوز کے مطابق ملک کے نیو سیہر صوبے میں کچھ پرانی عمارتیں منہدم کی جارہی تھیں ۔ مزدور جب ملبہ ہٹار ہے تھے تبھی انہیں تقریباً سات کلو میٹر طویل سرنگ کا پتہ چلا۔ تعمیراتی کاموں کی نگرانی کررہے افسران جب سرنگ میں داخل ہوئے تو انہیں ایک شہر کے کھنڈر ملے ۔ سائنس دانوں نے جب ان کھنڈروں کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ وہاں کوئی پانچ ہزار سال قبل زیر زمین شہر آباد تھا۔ یہ شہر زمین سے تقریباً371فٹ نیچے آباد تھا۔ اور اس کی آبادی 20ہزار تھی ۔ نیشنل جیو گرافک چینل کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ بیرونی حملوں سے بچنے کے لئے یہ شہر آباد کیا گیا تھا ۔ شہر میں مکانوں، سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر بہت بہتر اور سائنسی طریقہ سے کی گئی تھی ۔ کھنڈروں میں ایک ایسی کثیر منزلہ عمارت ملی ہے جس میں الگ باورچی خانہ اوپر جانے کے لئے سیدھی اور گھماؤ دار سیڑھیاں ، غسل خانہ، بر آمدے، پتھر کی چکیاں ، روشن دان، پانی سپلائی کی لائنیں اور یہاں تک کہ چراغ رکھنے کی جگہ بھی بنی ہوئی ہے۔ شہر میں کئی خفیہ راستوں کا بھی پتہ چلا ہے جن کا استعمال غالباً ہنگامی حالات میں باہر نکلنے کے لئے کیاجاتا رہا ہوگا۔

ancient underground city discovered in Turkey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں