اقلیتوں کی ترقی اور تعلیمی وظائف فراہمی بے مثال - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-13

اقلیتوں کی ترقی اور تعلیمی وظائف فراہمی بے مثال - ممتا بنرجی

کولکتہ
آئی اے این ایس
وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج یہاں اس بات کا دعویٰ کیا کہ اقلیتی طلباء کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے میں ان کی ریاست جاریہ مالی سال سر فہرست رہی جاریہ مالی سال(2014-15) کے دوران اقلیتی طلباء کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے میں مغربی بنگال کو ملک بھر میں اول مقام حاصل ہوا ہے ۔ ممتا بنرجی نے اپنے فیس بک صفحہ پر یہ بات تحریر کی ۔ انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اپنے فیس بک پر تحریر کیا کہ’’مرکزی وزارت اقلیتی امور کی ویب رپورٹ کے بموجب جاریہ مالی سال2014-15کے دوران اقلیتی طلباء کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے میں ریاست مغربی بنگال کو ملک بھر میں اول مقام حاصل ہوا ہے ۔ صدر ترنمول کانگریس نے کہا کہ مئی2011سے ریاستی حکومت نے تقریباً82لاکھ اقلیتی طلباء کو اعلیٰ تعلیمکے لئے1,456کروڑ روپے کی خطیر اور ریکارڈ رقم منظور کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً3.5لاکھ اقلیتی طبقہ کے افراد کو قرض اور مائیکرو کریڈٹ کے تحت600کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کے تحت ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ عام زمرہ اور دیگر امیدواروں کی نشستوں کو چھیڑے بغیر ریاست میں94.5مسلمانوں کو او بی سی زمرہ کے تحت ملازمتوں اور اعلیٰ تعلیم میں تحفظات فراہم کئے گئے ۔ انہوں نے یہ بھی توجہ دہانی کروائی کہ اقلیتوں اور دینی مدارس تعلیمی محکمہ کے لئے بحث میں قابل لحاظ اضافہ کیا گیا ۔ انہوں نے اعداد و شمار بتائے کہ اقلیتوں اور محکمہ دینی مدارس تعلیم کے لئے مالی سال2010-11کے ریاستی بجٹ میں475کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔

West Bengal is committed to holistic development of minorities, Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں