مہاراشٹرا - میو میو نامی نشہ آور دوا کے استعمال پر پابندی عائد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-06

مہاراشٹرا - میو میو نامی نشہ آور دوا کے استعمال پر پابندی عائد

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا حکومت نے جمعرات کے دن ممبئی ہائی کورٹ سے کہا کہ نشہ آور منشیات اور نشیلی اشیاء ایکٹ کے تحت ممنوعہ منشیات کی فہرست میں میفیڈ رون کو بھی شامل کرنے کی ریاستی سفارشات کو مرکز نے منظور کرلیا تھا۔ خیال رہے کہ میفیڈرون ایک ایسی نشلی دوا ہے جسے ایم۔ کیٹ یا میومیو بھی کہاجاتا ہے جو53ممالک میں ممنوع ہے ، اس کا استعمال اب ہندوستان میں بھی ممنوع ہے ۔ منشیات کے غلط استعمال کی معلومات اور ریسرچ سینٹر کے صدر نشین ڈاکٹر یوسف مرچنٹ کی جانب سے مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی کے تحت داخل کردہ اپیل کے بعد ریاستی حکومت نے اس پر پابندی کی سفارش کی تھی ۔ سرکاری وکیل ہیتین وینکیو کر نے جمعرات کے دن چیف جسٹس موہت شاہ کی زیر قیادت ڈیویژن بنچ سے کہا کہ مرکز نے ایک سرکاری قرار داد جاری کی تھی جس میں اس نشہ آور دوا کو ممنوعہ فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور پارلیمنٹ نے اس کو منظوری بھی دے دی تھی جس کے بعد عدالت نے اس درخواست کو منظوری دے دی۔

Maharashtra: Narcotic drug mephedrone alias `meow-meow' banned

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں