وزیراعظم ہند مودی کے اصلاحات کی پہل کو ستائش ملنی چاہئے - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-27

وزیراعظم ہند مودی کے اصلاحات کی پہل کو ستائش ملنی چاہئے - امریکہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ کے ایک با اثر قانون ساز یہ محسوس کرتے ہیں کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے شروع کئے گئے سلسلہ وار اقدامات کی ستائش کرے ۔ واضح رہے کہ یہ اقدامات سرمایہ کاری کو راغب کرنے بزنس کے ماحول بہتر بنانے کے لئے کئے گئے ہیں۔ ایف ڈی آئی انشورنس کے تعلق سے جو کہ ایک مثبت قدم ہے اور آپ جانتے ہیں کہ اس تعلق سے ہم ایک طویل عرصہ سے ابت کی تھی، لہذا اہم مودی انتظامیہ کی ستائش کریں جس کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے اور یقیناًاس سے سرمای کاری کے بہاؤ میں مدد ملے گی ۔ یہ بات کانگریس مین ڈاکٹر ایمی بیرا نے کہی۔ ہندوستان میں اراضی حصول بل کے متعارف کرنا ایک مثبت قدم ہے ۔ اگرچیکہ یہ کوئی آسان نہیں ہے لیکن ایک مثبت انداز ہے۔ لہذا پھر ایک بار یہ کہوں گا کہ اس فیصلہ کی ستائش کرنی ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے کانگریشنل سماعت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان امداد حاصل کرنے والا ملک تھا لیکن وہ اب عطیہ دینے والا ملک بن چکا ہے۔ بطور خاص آفریقہ میں اس قسم کے عطیات دئیے ہیں جس کی ہمیں تعریف کرنی ہوگی اور یہ بھی کہا کہ مودی اور صدر بارک اوباما نے تعلقات کو ایک نئی سطح تک پہنچادیا ہے ۔

US should applaud PM Modi for reform initiatives, Dr Ami Bera

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں