امریکہ میں شدید برفباری - اسکول اور دفاتر بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-07

امریکہ میں شدید برفباری - اسکول اور دفاتر بند

واشنگٹن
رائٹر
ٹیکساس سے نیو انگلینڈ تک کا علاقہ طوفانی برسات اور برفباری کی لپیٹ میں ہے ، جس کے باعث اسکول اور دفاتر بند رہے۔ تقریبا پانچ ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں اور کنٹکی میں رات بھر سینکڑوں موٹر گاڑیاں سڑکوں پر پھنسی رہیں جہاں23انچ(58سینٹی میٹر) برف پڑی۔ ہوا بازی کی وفاقی انتظامیہ کی اطلاع کے مطابق ایٹلانٹا سے نیویارک کے لاگا ردیا ایر پورٹ آنے والا ڈیلٹا ایئر لائنس کاایک طیارہ شدیدبرفباری کے باعث رن وے سے پھسل کر نیچے جا گرا۔ فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم فلائیٹ1086کو پیش آنے والے اس حادثہ کے بعد ایر پورٹ کو بند کردیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، نیو جرسی ، ساؤتھ کیرولینا اور ٹنیسی میں سینکڑوں اسکول ، سرکاری دفاتر اور قانون ساز ادارے بند کردئیے گئے۔ کنٹکی کے گورنر اسٹیو بیشتر نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ۔12گھنٹوں سے آئی65پر پھنسی ہوئی موٹر کاروں کے ڈرائیوروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کنٹکی کے نیشنل گارڈ، لی فٹنینٹ کرنل کرک ہلبریش نے انٹر ویو میں سی این این کو بتایا کہ امداد پہنچنے ہی والی ہے ۔ ریاست کنٹکی کے پولیس سربراہ جیف گریگری نے بتایا ہے کہ موٹر گاڑیوں کے علاوہ کم از کم 200ٹریکٹر ٹریلر بھی سڑک پر پھنسے رہے جس کے بارے میں حکام نے کہا کہ ان کا باہر نکلنا مشکل ترین کام ہے۔ کالیگ برمن نے بتایا کہ اہل خانہ کے ساتھ آگے بہار کی چھٹیاں گزارنے کے لئے وہ مشیگن سے فلوریڈا جارہی تھیں جب کار میں سوار6افراداور2عدد کتے رات بھر آئی65پر سٹرک پر ہی پھنسے رہے ۔ ایک ٹوئٹر پوسٹ میں برمن نے رائٹر کوبتایا کہ دھنسی ہوئی گاڑیوں کے درمیان ادھر ادھر ہلنے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن برف کے باعث سب ایک ہی جگہ دھنس کر رہ گئے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تمام موٹر گاڑیوں کا تیل ختن ہونے ہی والا ہے ۔ نیشنل ویدر سرویس کے ماہر موسمیات ، اینڈریو اور سن نے بتایا ہے کہ کنٹکی برف تلے دب چکا ہے جہاں ریڈ کلف کے شہر میں21.5انچ برف پڑ چکی ہے جب کہ ریاست کے دیگر مقامات پر ایک فٹ تک برفباری ہوئی ہے ۔ آرکنسا ، الی نوائے، انڈیانا اور اوہائیو میں11 انچ برف پڑ چکی ہے جب کہ ویدر سرویس نے مزید بتایا کہ ٹنیسی مسی سیپی اور الاباما میں فریزنگ رین پڑ چکی ہے۔ کنٹکی سے ہوتے ہوئے برفانی طوفان نے مغربی شمالی اور جینا کا رخ کیا اور نیویارک سٹی ، لانگ آئیلینڈ اور نیو انگلینڈ کے جنوبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فلائیٹ اوئیر ڈاٹ کام کے مطابق جمعرات کے دن مجموعی طعر پر3697پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ ڈیلاس، واشنگٹن فلاڈیلیفا اور نیویارک میٹرو پولیٹن علاقے کے ایر پورٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ویدر سرویس کے اطلاع کے مطابق نئے طوفانی سلسلہ سے بوسٹن متاثر نہیں ہوگا ۔ اگردو انچ مزید برفباری ہوتو جون1996ء کے مہینے کا108انچ برفباری کا سالانہ ریکارٹ ٹوٹ جاتا۔
نیو یارک
رائٹر
ڈیلٹا ایر لائنس کا ایک طیارہ نیویارک کے لاگا رڈیا ایر پورٹ پر آج برفانی طوان میں لینڈنگ کے دوران پھسل گیا ۔ اس طیارہ میں125مسافرین اور عملہ کے 5ارکارن سوار تھے ۔ بہر حال عہدیداروں نے بتایا کہ کوئی شدید زخمی نہیں ہوا ۔ اٹلانٹا سے آنے والی ڈیلٹا فلائٹ1086صبح کے وقت لاگا رڈیا ایر پورٹ پر لینڈ کررہی تھی کہ تب ہی یہ حادثہ پیش آیا ۔ مسافرین کو متبادل راستہ سے طیارہ سے بحفاظت باہر نکالا گیا اور بسوں کے ذریعے ٹر منیل پہنچایا گیا۔ مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دی کھا گیا کہ طیارہ کی لینڈنگ کے وقت رن وے پر برف تھی۔ طیارہ کا اگلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا اور پھر طیارہ رن وے کے جنگلے سے جا ٹکرایا۔اس وقت تیل بھی چھلک پڑا تاہم اس حادثہ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا ۔ ایمر جنسی بچاؤ عملہ کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا کہ اس حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ اس واقعہ کے فوری بعد لاگارڈیا کے تمام رن ویز کو بند کردیا گیا ۔
لاس اینجلس
پی ٹی آئی
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ہیریسن فورڈ طیارہ کریش ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے چھوٹی ساخت کے اس طیارہ کو حادثہ کل لاس اینجلس میں پیش آیا۔ طبی ذرائع کے مطابق 72سالہ فورڈ کے سر پر چوٹیں آئی ہیں لیکن وہ خطرے سے باہر ہیں۔ ہیریسن فورڈ کے بیٹے بین فورڈ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیام میں کہا ہے کہ ان کے والد بالکل ٹھیک ہیں اور جلد ہی صحیتاب ہوجائیں گے ۔

Winter blast snarls air, road traffic across much of USA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں