رائٹر
ہسپانوی اسکولس میں سرکاری طورپر مذہبی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت کاقانون لاگو کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کے1992کے آئین میں یہ قانون شامل تھا کہ مقامی اسکولس میں دوسرے مذاہب کے بچے اپنی مذہبی تعلیم حاصل کرسکیں لیکن تارکین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے اس قانون پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ 26 نومبر2014کو اس قانون میں ترامیم کی گئیں اور25فروری2015کو یہ قانون لاگو کردی اگیا ۔ مذہبی تعلیم کے اس قانون کی آئینی ترامیمBOE-299میں شائع کردی گئی ہیں جس کے مطابق تمام مذاہب کے بچے سرکاری اور نیم سرکاری اسکولس میں اپنی مذہبی تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔ مسلمان بچوں کے لئے اسلامی تعلیم کے 6کورس رکھے گئے ہیں جن سے وہ مذہبی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گے ۔ تمام اسلامی تعلیم قرآن اور سنت کے عین مطابق ہوگی ، اس میں کسی بھی خاس مسلک کی تعلیم شامل نہیں ہیں۔
Religious education in Spain public schools
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں