ترکی کے مشہور مصنف یاسر کمال کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-02

ترکی کے مشہور مصنف یاسر کمال کا انتقال

Turkish-author-Yasar-Kemal
یاسر کمال کا جوتر کی کے عظیم مصنفوں میں سے ایک ہیں آج انتقال ہوگیا وہ91برس کے تھے ۔ انہوں نے کچلے ہوئے طبقات اور کسانوں کے مسائل پر بہت لکھا ہے ۔ ان کی تحریروں میں دیہی زندگی کی جھلک اور سماجی مسائل کی باز گشت نظر آتی ہے۔ وہ سلطنت عثمانیہ کے ملبہ پر ترک جمہوریہ کے بنیاد رکھے جانے سے چند ہفتوں پہلے جنوب مغربی ترقی کے صوبہ کمال صادق گوکسلی میں پیدا ہوئے تھے وہ ایک نسلی کرد تھے ۔ ان کی تصنیفات کے 40زبانوں میں ترجمہ ہوئے ہیں۔2012ء میں انہوں نے اپنا آخری ناول مکمل کرنے کے بعد کہا تھا کہ میری زندگی کا واحد خواب، تھوڑا اور لکھنا اور تھوڑا اور بہتر لکھنا ہے ۔

Turkish author Yasar Kemal dead at 91

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں