صدر ترکی اردگان اخوان المسلمون پر سعودی موقف میں تبدیلی کے خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-02

صدر ترکی اردگان اخوان المسلمون پر سعودی موقف میں تبدیلی کے خواہاں

صدر رجب طیب اردگان سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے سب سے پہلے عمرہ ادا کیا۔ اردگان نے مسجد الحرام میں ایک رات بھی گزاری ۔ عمرہ کی ادائیگی مکمل کرنے کے بعد وہ جدہ میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کے گیسٹ ہاؤس میں ان کی میزبانی کی گئی ۔ اردگان مکہ اور مدینہ میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد ریاض جائیں گے جہاں وہ سعودی عرب کے نئے حکمراں شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خاص طور پر تجارت اور اقتصادیات کے علاوہ علاقائی صورت حال پر بھی بات چیت کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے ۔طیب اردگان توقع کررہے ہیں کہ شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد اقتدار سنبھالنے والے ان کے جانشین شاہ سلمان علاقہ کے تئیں عرب ملک کی پالیسیوں میں ترمیمات لائیں گے ۔ پولیٹکل ، اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ( ایس ای ٹی اے) کے اعلیٰ عہدیداربرہان الدین دران نے بتایا کہ صدر ترکی اخوان المسلمون پر سعودی عرب کی پالیسی میں تبدیلی کے لئے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ چاہتا ہے کہ سعودی عرب اخوان کے تعلق سے اپنے موقف میں نرمی پیدا کرے ۔ قبل ازیں اردگان نے اپنے دورہ افریقہ سے واپسی پر کہا تھا کہ ہر ایک کو انتظارکرنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ شاہ سلمان کیا کرتے ہیں میں شخصی طور پر ان سے ملاقات کرنا چاہوں گا ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مسلم دنیا کے اتحاد کے لئے مل کر کام کرنے ہنگامی ضرورت ہے ۔ اس خصوص میں ترکی اور سعودی عرب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Erdogan of Turkey, not of 'Brotherhood'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں