پاکستانی گلوکار عدنان سمیع ہندوستانی شہریت کے خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-02

پاکستانی گلوکار عدنان سمیع ہندوستانی شہریت کے خواہاں

پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے ایک بار پھر ہندوستانی شہریت کی درخواست کی ہے حالانکہ مرکزی حکومت اس سے پہلے بھی ان کی عرضداشت مسترد کرچکی ہے ۔ 43سالہ عدنان سمیع کی اس سلسلہ میں پہلی درخواست2سال قبل نامنظور کردی گئی تھی تاہم وہ ایک بار پھر وزارت داخلہ کے فارینرس ڈیویژن سے رجوع ہوئے ہیں ۔ ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی درخواست زیر غور ہے ۔ گزشتہ ماہ وزارت داخلہ نے سمیع کو ہندوستانی شہریت عطا کرنے سے متعلق وزارت قانون کی رائے معلوم کرنے کی کوشش کی تھی اور وزارت قانون نے صاف انکار کردیا تھا ۔ وزارت انون نے یہ جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سٹیزن ایکٹ(قانون شہریت) کے مطابق اس کا اختیار صرف وزارت داخلہ کو ہے۔ وزارت قانون نے تاہم فیصلہ تک پہنچنے کے لئے قانون شہریت کے تمام پہلوؤں کی اجاگری اور وزارت داخلہ کی رہنمائی کی پیشکش کی تھی ۔ محمد سمیع2001ء میں ہندوستان آئے تھے اور پاکستانی پاسپورٹ پر ہی2013ء تک مختلف مقامات کے دورے بھی کئے جن میں برطانیہ بھی شامل ہے ۔ انہیں تجارتی و پیشہ ورانہ ویزا حاصل ہے ۔ انہوں نے پہلی بار درخواست شہریت ممبئی پولیس کو پیش کی تھی ۔

Pakistani Singer Adnan Sami Applies for Indian Citizenship. Again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں