29/مارچ کولکاتا یو این آئی
مغربی بنگال میں جب کہ25اپریل کو میونسپل انتخابات منعقد ہورہے ہیں، حکمراں ترنمول کانگریس پارٹی نے آج91ادارہ جات مقامی میں سے3پرکامیابی حاصل کرلی ہے کیونکہ مخالف پارٹی نے حکمراں جماعت کی جانب سے دھمکانے پر اپنے امیدواروں کو آج دستبرداری کی آخری تاریخ کے دن دستبردار کروالیا ۔ اس طرح ترنمول کانگریس نے ضلع ہگلی کے آرام باغ اور تارا کشیور اور ضلع ناڈیا کے غیاث پور بلدیات کی تین میوپلسٹیز پر بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرلی ۔آرامباغ میونسپلٹی پر ترنمول کانگریس نے بلا مقابلہ19میں سے16نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ تارا کیشور میونسپالتی کی 15نشستوں میں سے10نشستوں پر اور غیاث پور کی18میں سے 17نشستوں پر بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرلی ۔ ترنمول کانگریس نے ریاست کی91بلدیات میں تقریباً58نشستوں پر بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کانتی اور گنگا رام پور بلدیات میں ٹی ایم سی نے2نشستوں پر جب کہ بلیشور بلدیہ میں6نشستوں پر بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرلی ۔ ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ مخالف پارٹیوں کے امیدواروں کو دھمکایا اور خوف زدہ کیاجارہا ہے ۔ مغربی بنگال اسٹیٹ الیکشن کمشنر ایس آر اپادھیائے نے بتایا کہ ہم نے سنا ہے کہ چند امیدوار آرام باغ ، تاراکیشور، غیاث پور ، باتپاڑا، اورہلیشور بلدیات سے انتخابی میدان سے دستبردار ہوگئے ہیں لیکن مجھے ایسی کوئی شکایت وصول نہیں ہوئی ہے جس میں خوفزدہ کرنے کی بات کہی گئی ہو ۔ ہم ضلعی حکام سے رپورٹ حاصل کریں گے ، اگر اس طرح کی کوئی شکایات موصول ہوئی ہیں تب اس پر غور کیاجائے گا ۔ اپوزیشن قائدین نے اسٹیٹ الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں فوری طور پر مرکزی فورسس کو روانہ کیاجائے حساس علاقوں میں انہیں تعینات کیاجائے ۔Trinamool wins uncontested in three WB municipalities
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں