انفراسٹرکچر کی ترقی حکومت آندھرا کی اولین ترجیح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-06

انفراسٹرکچر کی ترقی حکومت آندھرا کی اولین ترجیح

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ ان کی حکومت ، انفراسٹرکچر کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاک ان کی ریاست کی تیز رفتار اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایاجاسکے ۔ آندھرا پردیش میں اسمارٹ کمیونٹی کے لئے ٹکنالوجی تعاون کی توسیع پر ایک روزہ ہند۔ جاپان سمینار کا یہاں افتتاح انجام دیتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتوں کے قیام کے لئے ریاست میں انتہائی ساز گار ماحول پایاجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے پاس بے پناہ قدرتی وسائل اور معدنیات کا ذخیرہ موجود ہے ۔ انگریزی میں مہارت رکھنے والی افرادی قوت سونے پے سہاگہ کا کام کرسکتی ہے اور اگر بیرونی کمپنیاں ، اے پی میں اپنے پراجکٹس لگاتی ہیں تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں بلکہ نفع ہی نفع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایک خصوصی جاپان ڈیسک کا قیام عمل میں لایا ہے تاکہ صرف اسی ملک کے سرمایہ کاروں کو ریاست میں انتہائی ساز گار ماحول پایاجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے پاس بے پناہ قدرتی وسائل اور معدنیات کا ذخیرہ موجود ہے ۔ انگریزی میں مہارت رکھنے والی افرادی قوت سونے پے سہاگہ کا کام کرسکتی ہے اور اگر بیرونی کمپنیاں ، اے پی میں اپنے پراجکٹس لگاتی ہین تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں بلکہ نفع ہی نفع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایک خصوصی جاپان ڈیسک کا قیام عمل میں لایا ہے تاکہ صرف اسی ملک کے سرمایہ کاروں کو ریاست میں صنعتوں کے قیام کے لئے اندرون 21 دن منظوریاں عطا کی جاسکیں ۔ سمینار میں تقریباً50جاپانی صنعتکاراور عہدیداروں کے علاوہ ہندوستان کے بھی عہدیدار شرکت کررہے ہیں ۔ سمینار میں اسمارٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کی کھوج کی گئی ۔ اس کے علاوہ جاپانی اور ہندوستانی کمپنیوں کے درمیان امکانی تجارتی تعاون اور اسمارٹ کمیونٹی کے مختلف امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے بعد ازاں صحافیوں سے بات چیتکرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے وجئے واڑہ کے اطراف و اکناف 33ہزار ایکڑ اراضی لینڈ پولنگ سسٹم کے تحت حاصل کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کسی شہر کی تعمیر یا اس مقصد کے لئے دنیا بھر میں کہیں بھی اتنی اراضی مختص نہیں کی گئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دارالحکومت کی تعمیر صرف دفاتر کے لئے عمارتیں کھڑی کردینا نہیں ہے بلکہ یہ ایک ورلڈ کلاس سٹی ہوگا جہاں تمام ماڈرن اور مستقبل میں ضروری سہولتیں دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور ، ماہ جون میں نئے دارالحکومت شہرکا مسٹر پلان ہماری حکومت کو پیش کردے گا ۔ نائیڈو نے کہا کہ علاقہ کے کسان، نئے شہر سے حاصل ہونے والے فائدوں کے حصول کے لئے تیار ہیں اور وہ حکومت سے بھرپور تعاون کررہے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کسان ، دارالحکومت کی تعمیر کے لئے رضا کارانہ طور پر اپنی اراضیات سے دستبردار ہونے کا بھی پیشکش کررہے ہیں۔

Top priority to infra: Naidu tells India-Japan seminar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں