ممتاز بین الاقوامی یونیورسٹیز کی نئی درجہ بندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-14

ممتاز بین الاقوامی یونیورسٹیز کی نئی درجہ بندی

لندن
یو این آئی
ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے آج دنیا کی ممتاز یونیورسٹیوں کی2015کی نئی درجہ بندی کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ امریکی یونیورسٹیاں رواں برس بھی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں کی ریکنگ میں غالب اکثریت کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے اس سال بھی اپنی اپوزیشن برقرار رکھتے ہوئے دنیا کی ممتاز ترین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی طر ف سے کل جاری کی گئی100بین الاقوامی مشہور ترین یونیورسٹیوں کی ریکنگ کے مطابق برطانوی یونیورسٹیوں نے گزشتہ برس کے مقابلہ میں اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے جس کے12اعلیٰ تعلیمی اداروں نے نئی فہرست میں جگہ حاصل کرلی ہے جب کہ کیمبرج اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں کی ریکنگ بالترتیب دنیا کی دوسری اور تیسری مشہور ترین یونیورسٹیوں کے طور پر کی گئی ہے ۔

World University Rankings - Times Higher Education

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں