اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں ریلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-09

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں ریلی

تل ابیب کے وسطی علاقہ میں کل شام ہزاروں افراد نے ایک ریالی کا اہتمام کیا، جس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کو17مارچ کے انتخابات میں ہٹا دینے پر زور دیا ۔ ریالی کا عنوان’’ اسرائیل تبدیلی چاہتا ہے ‘‘ جس کا اہتمام غیر نفع بخش ادارہ نے کیا۔ ریالی کے شرکاء نے مرکز کی بائیں بازو کی پارٹی کی تائید دستخط کئے ، جن میں یہودی یونین اور میرٹیز شامل ہیں۔ ریالی کے اہم مقررین میں موساد جاسوسی ایجنسی کے سابق سربراہ، میروگن اور مائیکل کیسٹن تھے۔ کیڈر کی بیوہ جن کو اسرائیل کی50روزہ فوجی مہم کے دوران جو حماس کے خلاف غزہ پٹی میں چلائی گئی تھی، شامل تھی ۔ ڈاگل نے حاضرین سے کہا کہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ ہماری قیادت میں کوئی سفارتی کامیابی حاصل نہیں کی، جب کہ سابق آنجہانی لیڈر یزک رابن کا دو دہے قبل قتل ہوا تھا۔ نتن یاہو اپنی مہم کے لئے جدو جہد کررہے ہیں وہ اپنی سیاسی بقا کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی جنگ کے نام پر ہمیں دو ملکوں میں درمیان گھسیٹ رہے ہیں جس کے ساتھ یہودی خواب کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔ مائیکل کیسٹن کیڈر نے بھی نتن یاہو کے طرز حکمرانی اور فلسطینیوں سے لڑنے کے انداز پر بھی تنقید کی۔

Estimated 50,000 Rally Against Netanyahu in Tel Aviv

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں