29/مارچ سنگاپور پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اسرائیل کے صدر یوون ریولن سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات اور اس کو آگے بڑھانے کی راہوں پر غوروخوض کیا ۔ مودی جو آج صبح لی کو ان یوکی91برس کی عمر میں موت پر سرکاری طور پر منائی جانے والی آخری رسومات میں شرکت کے لئے آج صبح یہاں پہنچے، صدر ریولن سے مختصر سی ملاقات کی ۔ جنہوں نے وزیر اعظم کو اسرائیل کا دورہ کرنے کی ایک دعوت کا ادعا کیا ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی جانب سے مودی کو اسرائیل کے دورہ کی دعوت دی گئی تھی لیکن صحیح تاریخیں اور اس سلسلہ میں رسمی کارروائی سفارتی چیانلس کے توسط سے طے کی جائیں گی ۔ و زارت امور خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے یہ بات کہی ۔ دونوں قائدین نے صحت مند باہمی تعلقات اور اس کو کس طرح آگے لے جایاجاسکتا ہے ۔ اس پر غوروخوض کیا ۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ انہوں نے مغربی ایشیاء میں صورتحال پر بھی غوروخوض کیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی ۔ مودی اور ریولین دونوں سنگاپور کے پہلے وزیر اعظم لی کو ان یو کی سرکاری طور پر منائی جانے والی آخری رسومات میں شرکت کے لئے سنگاپور میں ہیں جن کا گزشتہ پیر کو انتقال ہوگیا تھا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نتن یاہو کو حالیہ انتخابات میں ان کے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی ۔ میرے دوست میں تمہیں مبارکباد دیتا ہوں ۔ گزشتہ ستمبر میں ہماری نیو یارک میں گرمجوشانہ ملاقات کو یاد کیجئے ۔ مودی نے ہبرو زبان میں ٹوئٹر پر یہ پیام بھیجا ۔ نتن یاہو نے اسرائیل کے قریبی مقابلہ والے عام انتخابات میں اپنے حریف کے خلاف ایک حیرت انگیز جیت حاصل کی تھی۔ مودی نے آسٹریلیائی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ سابق امریکی صدر بل کلنٹن ، امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی اور کناڈا کے گورنر جنرل ڈیوڈ جانسٹن کے ساتھ پیامات کا بھی تبادلہ کیا ۔ امیر قطر نے گزشتہ ہفتہ ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور وزیر اعظم مودی کے ساتھ جامع مذاکرات منعقد کئے تھے جن میں باہمی تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا پورا احاطہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دونوں فریق نے چھ معاہدوں پر دستخط کئے تھے ۔ مودی کی کناڈا کے گورنر جنرل جانسٹن کے ساتھ باہمی گفتگو آئندہ ماہ ان کے دورہ کناڈا سے قبل عمل میں آئی ہے ۔Prime Minister Narendra Modi meets Israeli president Reuven Rivlin in Singapore
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں