پی ٹی آئی
سڈنی کیفے جس کا تین ماہ قبل خونی محاصرہ کر لیا گیا تھا ، آج اس کی دوبارہ کشادگی عمل میں ائی۔
آئی ایس گروپ سے متاثر ایرانی نژاد بندوق بردار کی جانب سے اس دہشت گرد حملہ میں 2 یرغمالی ہلاک ہو گئے تھے۔
لنڈٹ کیفے کو آج صبح مقامی وقت کے مطابق 10 بجے کھول دیا گیا۔
15/دسمبر کو پیش ائے ڈرامائی واقعات کے دوران مونس نامی بندوق بردار نے متعدد مطالبات کیے تھے جن میں اسلامک اسٹیٹ کا پرچم اسے دینے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ 16/دسمبر کی اولین ساعتوں میں یہ محاصرہ اس وقت ختم ہو گیا جب پولیس کیفے میں داخل ہوئی اور مونس کو ہلاک کر دیا گیا۔
اس کیفے کی دوبارہ کشادگی کے وقت ملازم جوئل ہیرات جو اس محاصرہ میں محفوظ رہا ، کیفے کے اندر موجود تھا۔ کیفے کے باہر ایک پرچم کے کھمبے پر ایک گلدستہ باندھا گیا تھا جس پر نوٹ تحریر تھا : "تاریکی میں روشنی چمکتی ہے اور تاریکی اسے کبھی مٹا نہیں سکتی"۔
نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر مائیک بیرڈ جنہوں نے آج کیفے کا دورہ کیا کہا کہ کیفے گروپ میں اپنے پن کا مضبوط احساس جاگزین ہے۔ کیفے کی دوبارہ کشادگی شہر کے لیے ایک اور حیرت انگیز اہم قدم ہے۔
Sydney cafe reopens 3 months after deadly siege
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں