لکھوی ہنوز جیل میں - حراست کے خلاف درخواست مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-21

لکھوی ہنوز جیل میں - حراست کے خلاف درخواست مسترد

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستان کی ایک عدالت نے آج پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ذکی الرحمن لکھوی کی حراست کے خلاف ان کی ایک اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ اس طرح وہ وسط اپریل تک جیل میں ہی رہیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج محمد مقبول باجوہ نے 2008 کے ممبئی دہشت گرد حملہ کے منصوبہ ساز 55 سالہ لکھوی کی حکومت پنجاب کی جانب سے نظم عامہ آرڈیننس کے تحت 14/مارچ کو ان کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ جج نے لکھوی کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور لا افسر خاور اکرام بھٹی کے دلائل کو سننے کے بعد آج دن کے اوائل میں اپنے فیصلہ کو محفوظ رکھا تھا۔ عدالت کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ عدالت نے لکھوی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ایک مختصر حکم جاری کیا ہے اور تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے 14/مارچ کو لکھوی کی نظربندی میں چوتھی بار ایک ماہ کی توسیع کر دی تھی۔ اس توسیع سے ایک دن پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ اگر لکھوی کے خلاف کوئی اور مقدمہ نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حکم پر ہندوستان مین سخت ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے سفیر عبدالباسط کو طلب کر کے لکھوی کی نظربندی ختم کرنے پر باقاعدہ اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

Lakhvi to remain in jail, court rejects plea against detention

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں