اقلیتی مذہبی تہوار کے موقع پر بنگلہ دیش میں بھگدڑ - کم از کم 10 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-28

اقلیتی مذہبی تہوار کے موقع پر بنگلہ دیش میں بھگدڑ - کم از کم 10 افراد ہلاک

ڈھاکہ
یو این آئی
ایک اقلیتی مذہبی تہوار کے موقع پر ہزاروں زائرین کے ہجوم میں بھگڈر مچ جانے کے نتیجے میں آج دس زائرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ یہ سانحہ بنگلہ دیشی دارلحکومت کے نواح میں دریائے برہم پتر کے کنارے گزرا ۔ پولیس انسپکٹر ناصر احمد نے7خواتین اور3مردوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحے کے اسباب کی چھان بین جاری ہے تاہم اس بار اس سالانہ مذہبی اجتماع میں شریک افراد کی تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی۔ ڈھاکہ سے قریب25کلو میٹر کے فاصلے پر دریائے برہم پتر کے کنارے اس بھگدڑ کے عینی شاہدین کے مطابق کم از کم پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

Stampede at Hindu festival in Bangladesh kills at least 10, injures dozens of pilgrims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں